پسینہ تو ہر کسی کوہی آتا ہے چاہے وہ بچے ہوں یا پھر بڑے۔ اس سے جسمانی درجہ حرارت کو ٹھنڈا رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ لیکن جیسے ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اسی طرح پسینے کا زیادہ آنا بھی ایک بیماری ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں مزید سنجیدہ مسائل پیدا ہوسکتےہیں۔
اگر آپ کو پسینہ بہت زیادہ آتا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں، کہیں آپ میں بھی وٹامن ڈی کی کمی تو نہیں ؟وٹامن ڈی انسان کی ہڈیوں، جوڑوں، مسلز اور باقی تمام جسمانی افعال کو توانا اور مضبوط رکھتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ کیسے معلوم ہوگا کہ ہمارے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہورہی ہے؟
اس کی علامات میں وقت بے وقت کافی زیادہ پسینہ آنا ہے۔ اور اکثر اوقات پسینہ ہماری پیشانی پر بے موسم ہی چمکتا نظر آتا ہے تو یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی واضع علامات میں سے ایک ہے.خاص طور پر اس وقت جب آپ کوئی خاص جسمانی مشقت بھی نہ کر رہے ہوں اور پھر بھی پسینہ بہت تیزی سے آ رہا ہو ،ایسے حالات میں وٹامن Dکا ٹیسٹ کروائیں جو کہ سب سے پہلا اور اہم کام ہونا چاہیے جس کیوجہ سے ہم خود کو نہ صرف بہت زیادہ پسینے سے بلکہ موٹاپے، ہارٹ اٹیک، بیکٹیریل وائرل انفیکشن،ذہنی تناؤ، تھائیرائڈ اور لو شوگر جیسے مسائل سے بھی بچا سکتے ہیں۔