آج ہم آپ کوشعبا ن کی پہلی تاریخ یکم شعبان کا وظیفہ بتائیں گے جو کہ بہت ہی آسان اور مفید ہے ۔ یہ وظیفہ بہت ہی طاقتور ہے اس وظیفہ کو یکم شعبان والے دن کرنا ہے ۔ یعنی شعبان کو پہلی تاریخ کو کرکے اللہ تعالیٰ کی بارگ اہ میں خصوصی دعا کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا کو سنے گا اور قبول فرمائے گا۔
شعبان کے پورے مہینے میں آپ نے آقاﷺ کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ درود پاک کا تحفہ پیش کرنا ہے ۔ توبہ استغفار کرنی ہے۔ اپنے گنا ہو ں کی معافی طلب کرنی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی ہے ۔ خوب نوافل پڑھنے ہیں اللہ تعالیٰ کا ذکر واذکار کرنا ہے۔ انشاء اللہ یہ تمام اعمال کرنے سے آپ کی ہر دعاقبول ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بن مانگے عطاء کرے گا۔
نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ شعبان میرا مہینہ ہے اس مہینہ میں رحمتوں کے تین سو دروازے کھل جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے کہتا مانگ جو مانگنا ہے میں تجھے عطاء کروں گا ۔ اے میرے بندے تو مجھ سے توبہ کر میں تجھے بخش دوں گا ۔ چاہے تیرے گ ن ا ہ زمین سے لیکر آسمان تک ہی کیوں نہ ہوں ۔ تو مجھے پکار تو سہی میں تیری توبہ کا منتظر ہوں ۔ توبہ کر میں تجھے بخش دونگا ۔تیری توبہ قبول کروں گا ۔اس لیے سب مسلمانوں سے گزارش ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ سے اس مہینہ میں توبہ کیا کریں۔ زیادہ سے زیادہ توبہ واستغفار کا ورد کریں۔ سب مسلمان بچے نوجوان بزرگ اللہ تعالیٰ سے اپنی بخشش کیلئے دعائیں مانگیں ۔ گنا ہو ں سے توبہ کریں ۔ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ضرور بخش دےگا ۔
ہماری توبہ کو ضرور قبول کرے گا۔ آج ہم آپ کو یکم شعبان کا وظیفہ بتائیں گے ۔اس کے چندفوائد بھی بتائیں گے ۔وظیفہ ذکر کرنے سے پہلے اس عمل کے کرنے کے چند فوائد بتاتے ہیں۔ اس عمل کے کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں اضافہ فرمائے گا ۔کاروبار میں میں خیروبرکت عطاء کرے گا۔ دشمنوں سے آپ کو حفاظت میں رکھے گا ۔ جادو تعویزات سے محفوظ رہیں گے ۔جس نے آپ پر جادو کیا ہوگا وہ اسی کی طرف پلٹ کر جائے گا۔آپ پر جادو تعویزات کے اثرات نہیں ہونگے ۔
آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی ہر خواہش پوری ہوگی ۔ ہرنیک دلی مراد پوری ہوگی ۔ آپ تمام پریشانیوں ومصیبتوں سے محفوظ رہیں گے اگر آپ پر کوئی مصیبت کوئی پریشانی آ بھی جائے تو اللہ تعالیٰ آپ کی غیبی مدد فرمائے گا۔ آپ نے یکم شعبان والے دن نماز عصر ادا کرنے کے بعد 100مرتبہ آیت کریمہ پڑھنا ہے۔ لاالہ الا انت سبحنک انی کنت من الظلمین پھر 100مرتبہ سورۃ الکوثر پڑھنی ہے ۔ جب پڑھ لیں تو پھر 100مرتبہ یا غنی ،یارزاقُ کو تصور کرکے پڑھنا ہے ۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھ کر آپ نے دعا کرنی ہے ۔ انشاء اللہ رب کریم آپ پر فضل وکرم کرے گا