ماہ شعبان ایک بہت ہی بابرکت مہینہ ہے جو کہ شروع ہونیوالا ہے آج ایسا عمل بتائیں گے کہ ماہ شعبا ن کا چاند دیکھ کر ایک تسبیح کا عمل کرلینا ہے ۔ایک تسبیح میں تیتس دانے ہوتے ہیں ایک تسبیح کا یہ عمل کرلینا ہے ۔ انشاء اللہ رب کریم کی ایسی غیبی مدد آئیگی کہ گھر کے چاروں طرف رزق کے رزق کے ڈھیر ہی ڈھیر لگ جائیں گے ۔
نبی کریمﷺ ماہ شعبان کے مہینے کے اکثر حصے میں روزے رکھتے تھے ۔حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں ۔میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے پورے اہتمام کیساتھ رمضان المبارک کے علاوہ اسی پورے مہینے کے روزے رکھے ہوں اور میں نے نہیں دیکھا کہ اسی مہینہ میں شعبان سے زیادہ نفلی روزے رکھتے تھے ۔ پیارے آقاﷺ کی سنت کو پورا کرنے کیلئے شعبان میں جتنے ہوسکیں روزے ضرور رکھیں۔ یہ پیارے آقاﷺ کی سنت مبارک ہے ۔ جسمانی محتاجی ہو یا مالی محتاجی دونوں ہی بڑے دردناک ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ نہ کرے کسی کے ساتھ ایسا ہو کسی کو کسی بھی طرح کی محتاجی کا سامنا کرنا پڑے ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو محتاجی سے بچائے اللہ تعالیٰ نہ کرے اگر آپ کو رزق کی تنگدستی نے بے حال کر رکھا ہو ۔آپ پائی پائی کے محتاج ہوچکے ہیں قرضوں پر قرضے چڑھتے چلے جارہے ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کریں کیا نہ کریں پریشانیاں آگئی ہیں ۔ ہر روز کوئی نہ کوئی نئی پریشانی سے واسطہ پڑتا ہے رزق میں بہت زیادہ کمی ہوچکی ہے ایسے حالات ہوں تو پھر انسان کا سکون بھی خراب ہوجاتا ہے ۔ آپ سے گذارش ہے کہ ماہ شعبان کا چاند دیکھ کر یہ تسبیح مبارک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعاکرنی ہے ۔ میرا پروردگار یہ عمل پڑھنے کے بعد آ پ کی مددفرمادیگا ۔ آپ کی غیبی خزانو ں سے مدد آئیگی ۔
ماہ شعبان کا چاند دیکھ کر کسی بھی دن آپ یہ عمل کرسکتے ہیں اس عمل کی اجازت سب کو عام ہے ۔ وہ تسبیح یہ ہے کہ الھم انی اعوذبک من البوس والتباوس ترجمہ:اے اللہ میں تیری پناہ لیتا ہوں۔تنگدستی کی مصی بت سے اور حد سے گزری ہوئی تنگدسی سے ۔ اس کی ایک تسبیح پڑھ لینی ہے تیتس دانے ہوتے ہیں جب بھی آپ ماہ شعبان کے چاند کی خبر سنیں تو کسی بھی دن یہ عمل کرلیں لیکن اس کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماہ شعبان کے پورے مہینے میں آپ یہ عمل پڑھ سکتے ہیں عمل پڑھناہے تو ماہ شعبان کے چاند کی طرف لازمی دیکھنا ہے ۔ چاند کو دیکھ کر پھر آپ نے تسبیح کرنی ہے اور اللہ تعالیٰ سے رزق کیلئے دعا کرنی ہے ۔ انشاء اللہ میرا مالک آپ کے گھر کو چاروں طرف سے رزق سے بھر دیگا ۔ گھر سے ہر طرح کی پریشانیاں او رمصیبتیں ختم ہوجائیں گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ پانچ وقت نماز کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور صدقہ وخیرات دیتے رہا کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین