یَاوَارِثُ صبح 100 بار پڑھنے سے کیا ملتا ہے ؟

admin

ya waris ka wazifa

اس تحریر میں یاوارثُ کا وظیفہ جوروزانہ سو مرتبہ پڑھنا ہے پیش کیا جارہا ہے۔ اس دنیا میں موجود ہر انسان کو کوئی نہ کوئی پریشانی لاحق ہے آپ دیکھتے ہیں کوئی کاروبار کی وجہ سے پریشان ہے کوئی بیماری کی وجہ سے پریشان ہے کوئی رشتہ داروں کی وجہ سے پریشان ہے توکوئی اولاد کی وجہ سے پریشان ہے کوئی پڑوسیوں کی وجہ سے پریشان ہے اور کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کو پریشانی ضرور ہوتی ہے

مزید پڑھیں: بس تین سورتیں تین دن پڑ ھیں ہر انسان آپ کی بات مانے گا،انتہائی طاقتور وظیفہ

آپ بظاہر کسی کو دیکھتے ہیں تو یہی سمجھتے ہیں کہ یہ تو بڑا خوشحال ہے بڑی سکون کی زندگی بسر کررہا ہے لیکن جب آپ اس سے بات کرتے ہیں اس سے پوچھتے ہیں اور وہ اپنی پریشانیوں کا ذکر آپ سے کرتا ہے وہ کئی پریشانیاں آپ کو بتاتا ہے یہ دنیا کا معاملہ ایسا ہی ہے ان پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اور پریشانیوں سے بچنے کے لئے ایک مختصر سا وظیفہ ہے یَاوَارِثُ کا وظیفہ روزانہ سو مرتبہ پڑھنے سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 

اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائشیں آتی رہتی ہیں.اور اللہ کے نیک بندوں پر زیادہ مشکلات پڑتی ہیں ان کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے اور نقصان بھی کبھی ہوجاتا ہے تو ہمیں ان پریشانیوں اور مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہئے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھنا چاہئے ان کا سامنا کرنا چاہئے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ہمت نہیں ہارنی چاہئے اللہ تعالیٰ کی ذات سے ناامید نہیں ہونا چاہئے

مزید پڑھیں : درود تاج پڑھیں اور دنیا کے خزانے پا لیں

وظیفہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ تہجد کی نماز کے بعد یا پھر فجر کی نماز کے بعد آپ نے سور مرتبہ اسی جگہ پر بیٹھ کر یا وارثُ پڑھنا ہے اول و آخر آپ نے تین تین بار درود ابراہیمی لازمی پڑھنا ہے اوراس کے بعد مختصر سی دعاکرنی ہے کہ یا اللہ تو اپنی رحمت سے مجھے ہر طرح کے رنج و غم سے محفوظ فرما اور آپ نے آگے کہنا ہے کہ میرا انجام بھی بہتر سے بہتر فرما ،بہتر انجام کیا ہے اس کو مرتے وقت کلمہ نصیب ہو گا جو یہ دعا کرے گا انشاء اللہ تعالیٰ خاتمہ بخیر ہوجائے گا اس وظیفہ کی بدولت آپ کو اللہ تعالیٰ کی دو بڑی رحمتیں مل جائیں گیایک کہ دنیاوی پریشانیوں رنجشوں اور تکالیف سے نجات مل جائے گی اور اس کے علاوہ آخرت آپ کی سنور جائے گی کتنا زبر دست وظیفہ ہے کتنی طاقت والا اور برکت والا وظیفہ ہے اللہ پاک سب کو یہ وظیفہ پڑھنے کی اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment