Ya Qahhar Ka Wazifa Ya Qahhar Benefits Ya Qahhar 100 Times

admin

Ya Qahhar Ka Wazifa Ya Qahhar Benefits Ya Qahhar 100 Times

اللہ تبارک و تعالیٰ کا ایک نام مبارک اَلْقَہَّارُ بھی ہے ۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے بے شمار برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ اس وظیفے کو پڑھنے سے تمام مشکلات اسان ہو جاتی ہیں اور تمام نیک مقاصد بھی پورے ہو جاتے ہیں۔ اس اسم مبارک کا مطلب ہے ۔” سب پر غالب “۔

یہ وظیفہ محبتِ الٰہی کے حصول کا بہت بہترین ذریعہ ہے : یَا قَھَّارُ کا ورد کرنے کے فوائد اور ثمرات درج ذیل ہیں ۔

اس اسمِ مبارک کا وظیفہ کرنے سے انسان کو دنیا کی محبت اور شہوت سے ہر طرح کی نجات مل جاتی ہے ۔ اس وظیفے کو پڑھنے والے کا خاتمہ بالخیر ہو گا اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہو گی۔ جس شخص کو کوئی حاجت ہو وہ مسجد یا اپنے گھر میں اس وظیفے کو پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگے گا اللہ رب العالمین اس کی حاجت پوری فرما دے گا نیز اس وظیفے کو پڑھنے سے اللہ تعالیٰ اس شخص کو محتاجی سے نجات عطا فرمائے گا۔ اگر کوئی انسان طلوع آفتاب کے وقت اور نصف شب کو یہ وظیفہ پڑھے گا تو اس کا دشمن اپنے تمام عزائم میں ناکام اور نامراد ہو گا۔

یَا جبَّارُ یا قهَّارُ، یَا ذَا الْبطْشِ الشدِیْدِ ایک سو (100) مرتبہ اس وظیفہ کو پڑھنے کے بعد آخر میں یہ بھی پڑھے
خذْ حَقی مِمنْ ظَلمنِیْ وَ عَدا عَلَی.

اس وظیفے کو اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر ہمیشہ با وضو پڑھیں ۔ اس اسم مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔اس وظیفہ کو حسب توفیق 11 دن ؛ 21 دن یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ اور اگر چاہیں تو عمر بھر کے لئے بھی یہ وظیفہ جاری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment