سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں ہی کھلاؤں، پس تم سب مجھ ہی سے کھانا مانگوتاکہ میں تمہیں کھلاؤں۔ اے میرے بندو! تم سب ننگے ہو سوائے اس کے جسے میں ہی پہنا دوں، سو تم مجھ ہی سے لباس طلب کرو
تاکہ میں تمہیں پہنا دوں ۔ اے میرے بندو اگر تمہارے پہلے اور پچھلے ، تمہارے جن اور انسان سب ایک ہی میدان میں جمع ہو جائیں اور سب مل کر مجھ سے سوال کریں اور میں ہر سوال کرنے والے کو اس کی طلب کے مطابق عطا کردوں تو میرے خزانے میں سے اتنی بھی کمی نہیں ہو گی جتنی ایک سوئی کو سمندر میں ڈبونے سے اس کے پانی میں کمی ہوتی ہے۔شعبان کے مہینہ میں صرف دوسومرتبہ آپ لوگوں نے اس اسم مبارک کو پڑھ لیں انشاءاللہ بہت زیادہ فائدے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا نام یاقھارُ کا ورد کرنا جادو کے اثرات ختم کرنے کیلئے بہت اکثیر عمل ہے ۔اگر کسی مرد یا عورت پر کالے علم یعنی جادو کے تعویزات ڈال دیے گئے ہوں تو اس اسم مبارک یاقھارُکو شعبان کے مہینہ میں 200مرتبہ پڑھ لیاکریں اور پانی پر دم کرکے پی لیں اور ساتھ ساتھ اس پانی کو اپنے گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں انشاء اللہ گھر سے اور اس بندے سے جادو کا سارا اثر ختم ہوجائیگا ۔ آجکل حالات بہت بُرے ہیں ۔ کوئی کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتا ۔ حاسدین سے بچنے کیلئے جادو کے شر سے بچنے کیلئے اس اسم مبارک کو صرف 200مرتبہ پڑھ لینا ہے اس کے بعد دوسرے نمبر اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے ۔ بعض بزرگان دین کا اس اسم کے متعلق خیال ہے کہ اسے کثرت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی محبت سے اس کے دل کو نور معرفت
سے بھرپور کردیتا ہے ایسا شخص جسے دنیا کو چھوڑ کر اللہ کا راستہ مطلوب ہو تو اس کیلئے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے ۔ تیسرے نمبر پر اگر کسی جگہ پر یا گھر سے ڈر لگتا ہے بچوں یا بڑوں کے اندر خ و ف پیدا ہوچکا ہو تو وہاں پر اس اسم مبارک کو پڑھ لیا جائےاسی تعداد میں پڑھ لینے سے اس کے دل سے خ و ف ڈر ختم ہوجائیگا ۔ چوتھے نمبر پر اگر بات کرلیں تو اس اسم مبارک کو پڑھنے سے گھر سے ہر طرح کی مشکلات ختم ہوجاتی ہیں پریشانیاں ختم ہوجاتی ہیں مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔ اگرآپ لوگ 200مرتبہ شعبان کے مہینہ میں اس کو پڑھ لیتے ہیں تو ہر طرح کی نہوست ختم ہوجائیگی ۔پانچویں نمبر پر آپ کا گھر ان لوگوں سے محفوظ رہے گا جو آپ لوگوں کو تنگ کرتے اور آپ کو ستانے کی سازشوں میں لگے رہتے ہیں خوش نہیں دیکھ سکتا ان کی زبان بند ہوجائیگی انکا منہ بند ہوجائیگا کوئی بھی آپ کے خلاف بولنے سے پہلے ہزار مرتبہ سوچے گا پھر آپ سے بات کرے گا ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے سے ایک ایسی طاقت مل جائیگی کہ آپ کا کدشمن بھی برباد ہوجائیگا کبھی آپ کی طرف بری نظر سے نہیں دیکھے گا۔آپ کی عزت کرے گا اور چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے آپ کو سلام کرے گا۔اس کے بہت سے فوائد ہیں یہ پانچ بڑے فائدے آپ کو بتائے گئے ہیں۔