اس تحریر میں دعائیں قبول ہونے گمشدہ چیز مل جانے ح م ل کی حفاظت دورانِ سفر محفوظ رہنے قید سے خلاصی پانے چھٹکارا پانے اور ناراض بیوی کو واپس بلانے کے بہت ہی طاقتور وظائف پیش کئے جارہے ہیں ۔ یہ وظائف بہت ہی طاقتور ہیں تیر بہدف ہیں انشاء اللہ عزوجل ہماری تمام دعائیں قبول ہوں گی میرے رب کے فضل و کرم سے اگر ہمارا یقین کامل ہوا اور جس وظیفے کی بھی آپ کو ضرورت ہوئی آپ نے وہ وظیفہ کرلینا ہے تو ہمیں ضرور کامیابیاں ملیں گی۔
دعائیں قبول ہونے کا وظیفہ : اس کو بالکل توجہ سے ذہن نشین کرلیجئے ۔ اس اسم مبارک کا ورد کیجئے اسم مبارکہ یہ ہے یَامُجِیبُ ترجمہ اس کا یہ ہے اے دعا قبول کرنے والے ۔بڑا ہی پیارا اسم مبارک ہے اگر آپ اس اسم مبارکہ کو ترجمہ ذہن میں رکھ کر پڑھیں گے پورے یقین کے ساتھ تو اللہ پاک ہماری دعاؤں کو ضرور قبول فرمائے گا ۔دعاؤں کی قبولیت کے لئے جو انسان بھی اس اسم مبارکہ کو کثرت سے پڑھے گا آپ نے جب بھی اس وظیفہ کو کرنا ہے تو آپ کی نیت یہ ہونی چاہئے کہ اے میرے مالک و مولیٰ اے دعاؤں کو قبول کرنے والے میرے حال پر بھی رحم فرما مجھ پر بھی کرم فرما اپنی رحمت سے اپنے کرم سے تجھے تیرے نیک بندوں کا واسطہ میری بھی تمام جائز دعاؤں کو قبول فرما .
نیت کرنے کے بعد نیت آپ نے اپنے اپنے الفاظ میں کرنی ہے یہ میرے الفاظ ہیں آپ بہتر جانتے ہیں کہ آپ نے نیت کس طرح کرنی ہے نیت کرنے کے بعد اس اسم مبارکہ کو کثرت سے پڑھیں جتنا پڑھ سکتے ہیں پڑھ لیجئے دن رات میں جب جب آپ کو موقع ملے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح کی عادت بنا لیں تہجد میں پڑھیں اشراق چاشت میں پڑھیں کوئی قید نہیں ہے جب آپ کا دل کرے جب آپ کو وقت ملے وقت نکال کر اس اسم مبارکہ کو پڑھتے رہئے ترجمہ لازمی ذہن میں رکھنا ہے تو انشاء اللہ عز وجل ہمیں ضرور برکات ملیں گی اللہ تبارک وتعالیٰ ہماری تمام جائز دعاؤں کو قبول فرمائے گا یہ وظیفہ دعاؤں کی قبولیت کے لئے بہت ہی طاقتور ہے ۔اگر کوئی چیز گم ہوجائے اب چاہے وہ انسان ہے یا آپ کی اشیاء میں سے کوئی چیز ہے تو اگر آپ اس عمل کو کریں گے تو انشاء اللہ عزوجل گم شدہ چیز مل جائے گی اب ہم نے عمل کس طرح کرنا ہےاسی اسم مبارکہ یامجیبُ ایک صاف ستھرے کاغذ پر آپ نے صرف ایک مرتبہ لکھنا ہے اعراب لگانے کی ضرورت نہیں ہے باوضو ہو کر لکھئے گاپورے یقین کے ساتھ لکھئے گا صرف ایک مرتبہ لکھنا ہے پکی سیاہی والا قلم لے لیجئے تا کہ پانی وغیرہ لگنے سے مٹے ناں پکی سیاہی والا قلم یعنی بال پین وغیرہ تو لکھنے کے بعد اس کو فولڈ کرلیں فولڈ کرنے کے بعد اپنے گلے میں ڈال لیجئے بس اتنا سا عمل ہے نیت پھر اس میں آپ کی یہی ہونی چاہئے کہ میری جو چیز گم چکی ہے اے میرے مالک و مولیٰ اس اسم مبارک کی برکتوں سے میری وہ گمشدہ چیز مجھے مل جائے تو انشاء اللہ عزوجل ہماری گم شدہ چیز ہمیں مل جائے گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین