گھر کی چھت پر کوے کی آواز سنتے ہی ایک دم سے کمرے میں جاکر صرف یہ 2نام پڑھ لیں رزق سے گھر بھر جائےگا

admin

ya ghani ya mughni ka wazifa

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں بے پناہ دولت آجائے ہر طرف سے آپکے گھر میں رزق برسنے لگے تو یہ وظیفہ آپ کیلئے بے حد مفیدہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے تب کرنا ہے جب آپ کے گھرکے آس پاس یا آپکی چھت پر کوا آوازیں دے رہا ہے اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس گھر میں خوشیاں آنیوالی ہوتی ہیں۔

اس عمل کا شکر ادا کرنا ہے اللہ تعالیٰ کے اس صفاتی نام یاغنی ُ کے کرنے سے گھر میں برکت آجاتی ہے کوا آوازیں دے رہا ہوتا اس کا عمل سہی ثابت ہوجاتا ہے ۔یاغنیُ جس کا مطلب ہے اے بے پرواہ۔اللہ غنی ہے عام طور پر غنی کا یہ مطلب لیا جاتا ہے کہ مال واسباب اس قدر زیادہ ہوں کہ کسی کا دست نگر اور محتاج نہ ہونا پڑے ۔

اللہ تعالیٰ ہر چیز کا خالق ہونے کی بناء پر اس کا مالک ہے ۔اس لیے ہر طرح کے خزانے اس کے پاس ہیں اس بناء پر وہ اپنی مخلوق سے بے نیاز ہے یعنی اسے مخلوق سے اپنے لیے کسی چیز کی طلب نہیں کیونکہ وہ اپنی ذات وصفات اور افعال میں ہر ایک سے بے نیاز ہے بلکہ ہر مخلوق اس کی محتاج ہے ۔ اس لحاظ سے وہ غنی ہے ۔ اللہ اس لحاظ سے بھی غنی ہے کہ وہ ہر مانگنے والے کا سوال سنتا ہے اور اس کی حیثیت کے مطابق اسے عطاء کردیتا ہے ۔ آمدن میں برکت کا عمل اگر کسی شخص کو یہ شکایت ہو کہ وہ کچھ کماتا ہے اس کا پتہ نہیں چلتا کہ جاتا کہاں ہے یعنی اس کی آمدن میں برکت نہیں تو اسے چاہیے کہ روزانہ صبح یا شام اس اسم کو 1100مرتبہ پڑھ لیا کرے اس سے آمدنی میں برکت ہوجائیگی۔

اور اللہ تعالیٰ اسے سیدھے راستے پر خر چ کرنے کی توفیق عطاء فرمائے گا۔ غربت دور کرنے کا عمل ایسا نیک اور صالح شخص جو تنگ دستی اور غربت کا شکار ہو جس کے ذرائع آمدن کم ہوں اور اخراجات پورے نہ ہوتے ہوں تو وہ اس اسم کو ایک سال تک گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے تھوڑا سا عمل مشکل ہے لیکن یہ آپ کو زیادہ عرصےتک فائدہ پہنچائے گا۔ غیب سے مالدار ہونے کا عمل ایک عامل کا قول ہے کہ جمعرات کے دن میں یا جمعہ کی رات میں اس اسم کو 1900مرتبہ پڑھنا اور ہر جمعرات کو یہ عمل کرنا پڑھنے والے کو مالدار کر دیتا ہے اس پر فضل الٰہی کے دروازے کھل جاتے ہیں اسے بے پناہ دولت حاصل ہوگی اور یہ عمل ساری عمر جاری رکھے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا۔

جب بھی آپکو لگے کہ کوا کافی دیر سے آوازیں دے رہا ہوتو اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ اس گھر میں خوشی آنی ہے ۔اس کو کامیاب کرنے کیلئے آپ نے یا غنی ُیا مغنیُ کو ایک تصور کرکے 100مرتبہ پڑھ لیں ۔اول وآخر درود پاک پڑھ لینا ہے ۔جو بھی آپ کی حاجت ہے رزق کے مسائل ہیں ہر طرح کے مسائل مشکلات کے حل کیلئے فائدہ ہوگا۔

Leave a Comment