الفتاح اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام ہے ۔ یہ انتہائی مقبول اور مجرب وظیفہ ہے ۔ الفتاح کا مطلب ہے سب سے بڑا مشکل کشا اور بند راستے کھولنے والا ۔ یہ مبارک وظیفہ حاجات کو پورا کرنے کے لیے بہترین وظیفہ ہے ۔ اللہ رب العزت اس نام مبارک کی برکت سے حاجت مندوں کی تمام حاجتیں پوری فرما دیتا ہے ۔ اس نام مبارک کے ورد سے نزولِ انوار ہوتا ہے ۔ اس کے پڑھنے والے پر اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں ۔
یَا فَتَّاحُ
پڑھنے کے فوائد و ثمرات درج ذیل ہیں ۔
نمازِ فجر کے بعد یہ وظیفہ کرنے سے دل کا زنگ ختم ہوتا ہے ۔
دل گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے والے کے تمام معاملات درست اور آسان ہو جاتے ہیں ۔ اس اسم مبارک کا ورد کرنے والے کا دل منور ہو جاتا ہے ۔
اس وظیفے کو پڑھتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی یا کوئی سا بھی اور درود شریف پڑھ کر اس اسم کا ورد ایک سو (100) بار روزانہ کریں۔
اس وظیفہ کو حسب توفیق 11 دن ؛ 21 دن؛ 40 دن یا پھر اس سے زیادہ عرصہ کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔