ٹانگوں میں درد کی وجوہات، علامات اور اس کا علاج

admin

tangon main dard ki wajuhat

اکثر خواتین دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد رات کو جب سوتی ہیں یا نیند میں ہوتی ہیں تو اچانک ان کی پنڈلیوں، ٹانگوں اور رانوں میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات پاؤں کے نیچے تکلیف اور چھبن ہوتی ہے۔

اس مسئلے کو چارلی ہارس کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دن بھر یا تو بہت دیر تک ایک ہی طرف ہو کر بیٹھے رہنے سے یا پھر کسی ورزش کے باعث ان کے مسلز یا پٹھے اکڑاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ جس کا احساس رات کے اس وقت ہوتا ہے جب جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ مسلز کی یہ اکڑن ڈی ہائیڈریشن یا بہت زیادہ کام کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔دیگر عناصر میں مخصوص ادویات کا استعمال، خون کی ناقص گردش اور سست طرز زندگی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے کیسے آرام حاصل کیا جا سکتا ہے؟ وہ لوگ جو دن بھر سست روی سے کام لیتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ہر تھوڑی دیر کے بعد اپنے جسم کو لازمی حرکت میں لائیں۔ دوڑیں،چلیں، پھریں۔ اور جو افراد ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ پاؤں زیادہ دیر تک لٹکا کر نہ بیٹھیں ، ساتھ ہی جسم کو دوسری سمت میں حرکت بھی دیتے رہیں ۔اس سے پٹھے اکڑیں گے نہیں اور نہ ہی آپ کے خون کی گردش رکے گی۔

ڈاکٹروں کے مطابق رات کو سونے سے قبل اپنے پاؤں کے نیچے زیتون یا سرسوں کا تیل لگا کر مالش کرکے سونے سے بھی آپ کو پنڈلیوں اور ٹانگوں کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔

Leave a Comment