سلاد ، ٹماٹر اور لیموں کو زیادہ دیر تک تر و تازہ رکھنے کے لئے یہ ایک کام کریں

admin

tamatar tamatar ko taza rakhne ka tarika

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کریم ، بالائی اور دہی وغیرہ کھٹی نہ ہو تو پھر آپ اس میں تھوڑی سی چینی شامل کر کے ان کو مخفوظ اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں ۔ اس سے آپ کی بالائی ، دہی اور کریم زرا سی بھی کھٹی نہیں ہو گی بلکہ ہمیشہ میٹھی اور تروتازہ رہے گی اس کا اصل ذائقہ بھی ہمیشہ برقرار رہے گا ۔

اگر آپ سیب کو کاٹ کر رکھتے ہیں تو پھر کچھ دیر کے بعد سیب کالے ہو جاتے ہیں ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کٹے ہوئے سیب کو کالا ہونے سے محفوظ رکھا جائے تو پھر ایک برتن میں سادہ پانی لے لیں اور اس پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ لیں ۔ اب اس پانی میں تھوڑی دیر کے لئے کٹے ہوئے سیب ڈال کر رکھ دیں ۔ ایک منٹ کے بعد اس پانی سے سیب کو نکال دیں ۔ اس طریقے سے آپ کے سیب کالے نہیں ہوں گے بلکہ اپنی اصلی حالت میں ہی برقرار رہیں گے ۔

بعض اوقات اگر آلو کاٹ کر رکھ دیں تو آلو بھی بہت کالے ہو جاتے ہیں اور ان کی رنگت بھی خراب ہو جاتی ہے ۔ اگر آپ آلوؤں کو کالا ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو پھر ان آلوؤں کو پھٹکری ملے پانی میں ڈال کر باہر نکال لیں ۔ اس طرح سے آپ کے آلو کالے بھی نہیں ہوں گے اور ان کی رنگت بھی برقرار رہے گی ۔

اگر آپ پہلے سے بنی ہوئی سلاد کو دوبارہ سے تر و تازہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی لے لیجیے اور اس ٹھنڈے پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ لیں۔ اب اس پانی میں 20 منٹ کے لئے سلاد کو بھگو کر رکھ لیں ۔ 20 منٹ کے بعد اس سلاد کو پانی سے نکال لیں گے تو آپ کی سلاد پھر سے تر و تازہ ہو جائے گی ۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ٹماٹر خراب نہ ہوں اور آپ ٹماٹروں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ٹماٹروں کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں ۔ اب ان چھیلے ہوئے ٹماٹروں کو آپ ایک گرائینڈر میں ڈال کر اچھی طرح سے گرینڈ کر لیجیے ۔ ٹماٹروں کے اس پیسٹ کو ایک کیوبز والی ٹرے میں ڈال کر جما لیں ۔ جب ٹماٹر کیوبز کی شکل میں اچھی طرح جم جائیں تو پھر ان ٹماٹروں کو کیوبز ٹرے سے نکال کر کسی تھیلی یا بیگ وغیرہ میں ڈال کر فریزر میں فریز کر لیں ۔

اسی طرح اگر آپ لیموں کے رس کو بھی زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر سارےلیموں کا رس نکال کر انہیں بھی ٹماٹروں کی طرح کیوبز ٹرے میں ڈال کر خوب اچھی طرح جما لیں ۔ جب یہ کیوبز کی شکل میں اچھی طرح جم جائے تو پھر انھیں نکال کر کسی بیگ یا شاپر یا تھیلی وغیرہ میں ڈال کر فریزر میں فریز کر لیجیے ۔ آپ لیموں کے ان کیوبز کو حسب ضرورت جب آپ چاہیں استعمال کر سکتے ہیں ۔

Leave a Comment