سورۃ المزمل زندگی خوشی اور منزل کا نام قسمت بدلنے والا حیران کن عمل

admin

surah muzammil kismat badalne ka wazifa

سورۂ مزمل ایک بہت ہی پر تاثیر سورہ مبارک ہے ۔جس سے اکثر و بیشتر عاملین کام لیتے ہیں اور اکثر اولیاء کرام اس کے وظائف کرتے آرہے ہیں.سورة مزمل کا یہ عمل وہ خاص عمل ہےجو نوکری،کاروبارمیں رکاوٹ ،جادو وجنات کے علاج اور دیگر روحانی مسائل کے ساتھ ساتھ زبردست حفاظت اور مضبوط دفاعی حصار بھی ہے۔یہ قرآن پاک کی وہ واحد سورة ہے،جس میں اللہ پاک نے بے شمار روحانی خصوصیات رکھی ہیں۔یہ عمل ہمارےسلسلے کی امتیازی خصوصیات میں سے ہے کہ جس شخص یا فرد کو جس مقصد کیلئےیہ عمل دیا۔ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے وہ مقصد خواہ کتنا ہی نا ممکن تھا، وہ مقصد پایہ تکمیل کو پہنچا۔اس عمل کے پیچھے ایک دوجن نہیں بلکہ پورا نیٹ ورک ہے اور اسی وجہ سے الحمد للہ!ہمارے اس عمل کے پیچھےبزرگوں کی ایک نسبت اورخاص تعلق ہے۔

جب بھی ہم سورہ مزمل کی طاقت اور تاثیر پر نظر ڈالتے ہیں ہم اتناگہرائی میں چلے جاتے ہیں کہ سمندروں کے نیچے تہہ میں رہنے والے جنات پر بھی یہ سورۂ مزمل اثر کرتی ہے اور سورۂ مزمل ایسے جنات جو خزانوں پر قابض ہوتے ہیں یا نگران ہوتے ہیں ان کو دوست موافق اور مخلص بناتی ہے اور ان سے محبت اور پیار بڑھاتی ہے۔ سورۂ مزمل زندگی ہے‘ روشنی ہے‘محبت ہے‘پیار ہے‘راستہ ہے‘منزل ہے‘راہ ہے خوشی ہے‘عظمت ہے‘عروج ہے‘کمال ہے‘ولولہ ہے‘ فرشتوں کا ساتھ ہے‘نیک جنات کی محبت اوران کا ساتھ اللہ کی رضا اور اللہ کے حبیبﷺ کی خوشنودی ہے.

مشکل آسان:جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اسے دنیا و آخرت میں خوش رکھے گا‘ اس کا افلاس دور ہوگا اور جس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔کشائش رزق:جو کوئی اس سورۂ کو سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔رزق میں برکت: ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔حادثات و خطرات دور:روزانہ پڑھنے والے کی اللہ تعالیٰ دینی ودنیاوی مشکلات‘ آنے والے حادثات و خطرات کو دور کردیں گے حاکم مہربان:اگر سورۂ مزمل کو پڑھ کر حاکم کے سامنے پیش ہوں تو حاکم مہربان ہوگا۔مجرب عمل:ہر روز بعد از نماز عشاء گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل باقاعدگی سے پڑھنا فراغت دینی و دنیوی کیلئے مجرب ہے۔مشکلات کے حل کیلئے:ایک طریقہ سورۂ مزمل کے پڑھنے کا یہ بھی ہے کہ بعد نماز فجر چھ بار‘ بعد نماز ظہر سات بار‘ بعد نماز عصر آٹھ بار‘ بعد نماز مغرب نو بار‘ بعد نماز عشاء گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیں۔ انشاء اللہ ہر مشکل آسان ہوگی۔مصیبت سےامن:اگر اول و آخر درود شریف تین بار اور درمیان میں اکتالیس بار روزانہ سورۂ مزمل پڑھا کریں تو اللہ تعالیٰ دولت سے مالا مال فرمادیں گے اور مصیبت سے امن میں رہے گا۔کشائش رزق: اکتالیس دن تک اکتالیس بار پھر اکتالیس دن تک اکیس بار اور پھر زندگی بھر کیلئےگیارہ مرتبہ کا معمول بنالیں آغاز نوچندی جمعرات سے کریں غنا‘تونگری اور کشائش رزق کیلئے نہایت مجرب ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment