سورۃ ملک کا وظیفہ اس طرح مہینے میں ایک با رپڑھیں تین دن کیلئے ساری پریشانیاں ختم

admin

urah mulk ka wazifa in urdu

انسان کی زندگی میں اتار چڑھا ؤ آتے رہتے ہیں اچھی اور بری تقدیر پر یقین رکھنا انسان کیلئے ضروری ہے بیماری ہو یا کوئی اور مسئلہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی رہنمائی فرمائی ۔قرآن مجید انتیس پارے میں پہلی سورت الملک ہے۔اس سورت کی تلاوت سے تمام مصیبتیں پریشانیاں اور تکلیفیں جاتی رہیں گی ۔ اگر اس کے پڑھنے والے کے پاس عذاب کے فرشتےآنا چاہیں تو یہ ان کو روکتی ہے اور فرماتی ہے

کہ اس کے پاس نہ آؤ یہ مجھے پڑھتا تھا۔ فرشتے عرض کرتے ہیں ہم اس کے حکم سے آئے ہیں جس کا تو کلام ہے فرماتی ہے کہ ٹھہر جاؤ جب تک میں واپس نہ آؤں اورتب تک اس کے پاس نہ آنا او ربارگاہ الٰہی میں حاضر ہوکر اپنے پڑھنے والے کی مغفرت کیلئے ایسا جھگڑا کرتی ہے کہ مخلوق میں سے کسی کو ایسا جھگڑا کرنے کی طاقت ہی نہیں اگر مغفرت میں تاخیر ہوجائے تو عرض کرتی ہے کہ وہ مجھے پڑھتا اور تونے اسے نہ بخشا وہ فوراً جنت میں جاتی ہے اور وہاں سے ریشمی کپڑے آرام دہ تکیے پھول اور خوشبوئیں لیکر قبر میں آتی ہے اور فرماتی ہے مجھے آنے میں دیر ہوئی تو گھبرایا تو نہیں پھر بچھونے بچھاتی اور تکیہ لگاتی ہے فرشتے بحکم رب العالمین واپس چلے جاتے ہیں ۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا بے شک قرآن میں تیس آیتوں پر مشتمل ایک سورت ہے

جو اپنے قرات کرنے والے کیلئے شفاعت کرتی رہیگی ۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا قرآن کریم میں ایک سورت ہے جو اپنے قاری کے بارے میں جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کرادیگی اور وہ یہی صورت الملک ہے ۔عذاب قبر سے نجات حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ جب بندہ قبر میں جائے گا تو عذاب اس کی قدموں سے آئے گا ۔تو اس کے قدم کہیں گے تیرے لیے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۃ الملک پڑھا کرتا تھا پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طرف سے آئیگا ۔ پھر وہ کہیں گے کہ تمہارے لیے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں کیونکہ یہ رات میں سورۃ الملک پڑھا کرتا تھا ۔ پھر وہ اس کے سر کی طرف سے آئیگا تو سر کہے گا تمہارے لیے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں

کیونکہ یہ رات میں سورۃ الملک پڑھا کرتا تھا ۔جو اسے رات میں پڑھتا ہے وہ بہت زیادہ اچھا عمل کرتا ہے ۔ اگر کوئی شخص سوتے وقت ایک مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے اس سورت کی برکت سے وہ قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا ۔ عالم سقراط میں ذرا بھر تکلیف نہ ہوگی قیامت کے دن حضورﷺ اسکی شفاعت کریں گے اس لیے اس سورت کو گیارہ روز تک بعد نماز ظہر پڑھ کر اللہ کے حضور میں کسی مرحوم شدہ آدمی کی مغفرت کیلئے دعا کی جائے تو انشاء اللہ دعا قبول ہوگی اور مرحوم اللہ تعالیٰ راحت نصیب فرمائے گا اور اس سے عذاب ٹل جائیگا۔اسے خود بھی کریں اور دوسرے لوگوں کو بھی بتائیں تاکہ صدقہ جاریہ حاصل کرسکیں

Leave a Comment