السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر اورآپ کی اولاد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور آپ کو جنت میں بلند درجہ عطا فرمائیں ۔ آمین! میں نے آیتہ الکرسی کوآزمایا ہے اور میرا ذاتی تجر بہ ہے اگر آیت الکری کو روزانج وشام سات مرتبہ پڑھ لیا جاۓ تو انسان خطر ناک حادثات سے بچ جا تا ہے اور جانی اور مالی نقصان نہیں ہوتا ۔
دوسر اعمل جو میں نے آزمایا ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں پہلے بہت بے برکتی تھی روزانہ لڑائی جھگڑا ہوتا تھا کوئی بھی چیزلاتے تو کچھ عرصہ میں ہی خراب ہوجاتی کسی فرد کا نماز پڑھنے کودل نہیں کرتا پھر میں نے سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ ہر گھنٹے بعد پڑھنے کاپڑھا میں نےبھی عمل کرنا شروع کر دیا ۔ آپ یقین مانیں کہ کچھ ہی عرصہ کے بعد ہمارے گھر کے حالات بدل گئے رزق میں اضافہ ہوگیا برکت آ گئی لڑائی جھگڑ ا ختم ہوگیا اور اب سب گھروالے نماز پڑھتے ہیں ۔