رات سونے سے قبل سورہ کوثر یوں پڑھ لیں ہر مقصد پورا

admin

surah kausar ka wazifa for rizq

یہ وظیفہ بہت ہی شانوں والا ہے کیونکہ یہ اللہ کے کلام میں سورۃ کوثر کا وظیفہ ہے سب جانتے ہیں کہ یہ کلام اللہ کا ہے اور اللہ کا یہ جو کلام ہے وہ ایک بادشاہ کا کلام ہے اور اللہ جو بادشاہوں کا بھی بادشاہ ہے بڑوں کی جو بات ہوتی ہے اس کی طاقت اور اس کا وزن اور اس کی اہمیت بہت زیادہ ہوا کرتی ہے۔آپ بھی یہ کہتےہیں کہ یہ گورنر کی طرف سے یہ آرڈر ہے یہ فلاں ایم پے کا آرڈر ہے یہ فلاں ایم این اے کا آرڈر ہے یہ سینیٹر اور صدر مملکت کا حکم ہے تو اس بات کی طاقت ہوتی ہے اور جو بات اللہ رب العزت کی ہوتو اس کی کتنی طاقت اور کتنی عظمت ہوگی بادشاہوں کا کلام جو کلاموں کا بھی بادشاہ ہوا کرتا ہے۔

اللہ کی بات اور اللہ کا حکم کوئی معمولی چیز نہیں ہے قرآن کریم کے اندر ہر ایک آیت کے اندر اللہ نے کوئی حکمت کوئی طاقت کوئی عظیم قسم کا فائدہ رکھاہوا ہے سورہ کوثر کے ہزاروں وظائف ہیں اور ہر ایک وظیفہ ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے یہ جو وظیفہ آپ کو بتایا جارہا ہے آپ کا بڑے سے بڑا کام اگرکوئی رکا ہوا ہے کسی سخت تکلیف میں ہیں کسی سخت پریشانی میں ہیں وہ چاہے رزق کے معاملے میں ہو کاروبار کے معاملے میں ہو جاب کے متعلق ہو اولاد کے متعلق ہو یعنی کسی بھی قسم کا مشکل سے مشکل مرحلہ ہو آپ یہ وظیفہ بتائی گئی ترتیب کے مطابق کیجئے۔

بہت ہی آسان وظیفہ ہے شرط یہ ہے کہ مکمل یقین و اعتماد کے ساتھ اوراللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا اس شرط کے ساتھ اللہ سے مانگنا ہے اور یہ وظیفہ کرنا ہے اب اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں اور اس کے ساتھ یہ وظیفہ کریں ابھی وظیفہ ختم نہیں ہونے پائے گا تو انشاء اللہ کامیابی کے آثار آپ کو نظر آنا شروع ہوجائیں گے اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد جیسے ہی اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اُٹھا کر دعامانگیں گے آپ کادل گواہی دے گا دل اس بات کی شہادت دے گا کہ میراکنکشن اب اللہ کے ساتھ مل چکا ہے میرا جو رابطہ ہے وہ اللہ کے ساتھ ہوچکا ہے اور میں اللہ سے ہم کلام ہورہا ہو اوراللہ رب العزت آپ کے اس معاملے کوحل فرما دیں گے وہ معاملہ کسی بھی قسم کا ہوسکتا ہے آپ نے یہ وظیفہ چوبیس گھنٹوں میں جس وقت کرنا چاہیں کرلینا ہے لیکن اگر آپ رات کو نماز عشاء کے بعد کریں۔

تو صبح ہونے تک آپ کی جتنی بھی مشکلات ہیں اللہ آپ کی ساری مشکلات کو حل فرما دیں گے اگر آپ صبح کے وقت کرلیں جیسے صبح آپ اٹھتے ہیں صبح کے وقت آپ نے کر لیا تو رات تک انشاء اللہ آپ کی جتنی بھی مشکلات ہیں اللہ پاک اس میں آسانیاں پیدا فرمادیں گے آپ نے کرنا یہ ہے کہ صبح کے وقت اگر آپ کرناچاہیں یارات کے وقت کرنا چاہیں صرف پچاس مرتبہ پچاس مرتبہ آپ نے سورہ کوثر پڑھنی ہے باوضو پڑھنی ہے اگر بغیر وضو کے بھی آپ پڑھنا چاہیں تو آپ کرسکتے ہیں لیکن آپ نے یہ وظیفہ باوضو کرنا ہے آپ پچاس مرتبہ قرآن پڑھیں گے یہ سورہ کوثر پڑھیں گے یہ سورہ کوثر اس میں حوض کوثر کا ذکر ہے آپﷺ کا بہت بڑا اعزاز ہے آپﷺ کو بھی خوشی پہنچے گی اللہ بھی خوش ہوں گے اور آپ کے تمام مسائل حل ہوں گے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment