جس نے بھی نیند سے بیدار ہو کر یہ لفظ پڑھے اور پھر جو بھی دعا مانگیں گے قبول ہو گی

admin

subah uthne ke baad ki dua

اسلام نے اپنے ماننے والوں کی زندگی کے ہر ہر قدم پر راہنمائی فرمائی ہے ۔ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو زندگی گزارنے کے اصول دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے ہر ایک عمل کو ثواب میں بدل دیا ہے ۔ اگر اسلام کے ماننے والے ان اصولوں و قواعد پر عمل کریں تو انسان کا سونا اور جاگنا بھی باعث اجر و ثواب بن جایا کرتا ہے۔

اَلْحمْد لِلہ الذِی اَحیانا بَعْد مَ امَاتنا وَ اِلَیه النشوْر “ ترجمہ : ” تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لئے ہیں۔ جس نے ہمیں موت ( یعنی نیند) کے بعد زندگی ( یعنی بیداری) عطا فرمائی تھی اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔“(بخاری، 4/192، حدیث: 6312)

سیدنا حضرت عُبادہ بن صَامِت رضی اللہُ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبیِ کریم خاتم النبیین،رحمتہ العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلم کا فرمان عالی شان کا مفہوم اس طرح ہے کہ جس نے بھی نیند سے بیدار ہو کر یہ کہا کہ : لَآ اِلٰهَ اِلا اللهُ وَحْدَہٗ لَا شرِیكَ لَه ، لَه الْمُلْك وَ لَه الْحَمْد وَ ھو عَلی كُل شَیْءٍ قدِیْر ط اَلْحَمدُ لِله وَ سُبحَان اللهِ وَلَا اِلٰه اِلا اللهُ وَ الله اَکبَر وَ لَاحوْلَ وَ لَاقوةَ اِلَّا بِاللہ اور پھر کہا” اَللهُم اغْفِرْلِی“ یا کوئی اور دعا وغیرہ مانگی تو اُس دعا کو قبول کر لیا جاتا ہے ۔ پھر اگر اس نے وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز بھی قبول کر لی جائے گی ۔ (بخاری، 1/391، حدیث: 1154)

سیدنا حضرت عبدُ اللہ بن عَمرو رضی اللہُ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ : جس نے نیند سے بیدار ہوتے وقت ”بسم الله ، سُبحان اللهِ ، اٰمَنْت بِالله وَ کفرْت بِالجبْت وَ الطاغُوْت“
10,10بار بار پڑھا تو وہ ہر اس گناہ سے بچا لیا جائے گا جس کا اُس کو خوف ہو گا اور کوئی گناہ اُس تک نہ پہنچ پائے گا۔(مجمع الزوائد، 10/174، حدیث: 17060)

Leave a Comment