کوئی انسان جب صبح اپنے گھر سے دفتر یا اپنے کاروبار یا پھر کسی بھی اور کام سے باہر نکلتا ہے تو شیطان بھی اپنے چیلوں کے ساتھ اسکے پیچھے ہولیتا ہے اور پھر سارا دن اس کے لئے مصائب اور گناہ کی راہیں ہموار کرتا رہتا ہے.روحانی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص باوضو ہوکر اپنے گھر سے باہر نکلے تو تیسرا کلمے کا ورد شروع کردے، ورد شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ شریف اور درود خضری ایک بار لازمی پڑھ لے.
کم از کم گیارہ بار تو لازمی یہ کلمہ پاک پڑھنے کا اپنا وطیرہ بنا لے ،ہر انسان ڈرائیونگ کرتے وقت یا کسی بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران بھی زیر لب یا دل ہی دل میں تیسرے کلمہ کا ورد جاری رکھ سکتا ہے. یہ عمل ایسا مجرب ہےجو انسان پر آنے والی تمام مشکلات ٹال دیتااور اسکے لئے آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں.بزرگان دین اس کلمہ کی تسبیح کرتے کرتے معرفت کی منازل طے کرگئے.
آج کے دور میں بھی تصوف کی راہ پر چلنے کی خواہش رکھنے والے حضرات اس کلمہ پاک کا ورد کرتے ہیں .جو لوگ دشمنوں کی خطرناک چالوں سے بچنا چاہتے اور جن لوگوں کے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہوں وہ اس کلمے پاک کی تسبیح کو اپنا معمول بنا کر رکھیں .انشا ءاللہ رب العظیم حامی و ناصر ہوگا.