نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے صراط مستقیم کسے قرار دیا تھا

admin

sirat e mustaqeem in urdu

صراطِ مستقیم سے مراد یہ ہے کہ ’عقائد کا سیدھا راستہ ۔ یہ وہ راستہ ہے جس پر تمام انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام چلے یا پھر اِس سے مراد’’ دین اسلام کا سیدھا راستہ‘‘ہے ۔ جس پرصحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی علیھم اجمعین اور ، اولیاء عظام اور بزرگانِ دین رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ چلتے آئے ہیں جیسا کہ اگلی آیت میں بھی موجود ہے اور یہ راستہ اہلسنّت کا ہے کہ آج تک اولیاء ِ کرام رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْھم فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

’’یاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنوا اتقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنوْا مَعَ الصّٰدقیْنَ‘‘(التوبۃ: ۱۱۹)
ترجمۂ کچھ اس طرح ہے کہ :اے ایمان والو! اللہ (عزوجل ) سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ شامل ہو جاؤ ۔ )

سیدنا حضرت عبداللہ بن عمرو رضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ واصحابہ وبارک وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یوں ہے کہ’’بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے ۔ جب کہ میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ۔ ان میں سے ایک (فرقے ) کے علاوہ سب جہنم میں داخل ہوں گے۔

صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نےعرض کیا : یارسول اللہ!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ واصحابہ وبارک وَسَلَّمَ کون سا فرقہ نجات پانے والا ہو گا ؟ تو نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا:’’(وہ اس طریقے پر ہو گا)جس پر میں اور میرے صحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین ) ہیں۔(ترمذی، کتاب الایمان، باب ما جاء فی افتراق۔۔۔ الخ، ۴ / ۲۹۱-۲۹۲، الحدیث: ۲۶۵۰)

سیدنا حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سید المرسلین،مرادالمشتاقین، خاتم النبیین ، راحۃ العاشقین حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ واصحابہ وبارک وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’بے شک میری امت کبھی بھی گمراہی پر جمع نہیں ہو گی اور جب تم (لوگوں کے اندر ) اختلاف دیکھو تو تم پر یہ لازم ہے کہ تم سواد اعظم ( مسلمانوں کے بڑے گروہ) کے ساتھ ہو جاؤ۔(ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب السواد الاعظم، ۴ / ۳۲۷، الحدیث: ۳۹۵۰
اے اللہ! اے پاک پروردگار،تو نے اپنی توفیق سے ہمیں سیدھاراستہ دکھا دیا ہے اور اب اس راستے کی طرف ہماری ہدایت میں مزید اضافہ فرما اور ہمیں اس سیدھے راستے پر ثابت قدم رکھ ۔ آمین

Leave a Comment