شادی سے پہلے وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگ ان باتوں کا خیال رکھیں ۔

admin

shadi se pehle wazan kam karna

شادی سے پہلے اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو چند باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے۔ تاکہ آپ کی صحت بھی خراب نہ ہو اور آپ کا وزن بھی کم ہو جائے۔
بازاری کھانوں سے سخت پرہیز کرنا چاہئے ۔زیادہ میٹھا کھانے سے پرہیز کرناچاہئے ۔ میٹھے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ڈبل روٹی ، چاول اور سفید آٹا وغیرہ کھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔
• زيادہ پانی پینے کو اپنی عادت میں شامل کریں۔

وزن کم کرنے کا ڈائٹ پلان :
وزن کم کرنے کے لیے اوپر دی گئی احتیاطوں کے ساتھ ساتھ آپ ایک ایسا ڈائٹ پلان بھی ترتیب دیں ۔ جسے ترتیب دیتے وقت اپنے پیش نظر صرف وزن کی کمی نہیں رکھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے اور اس پلان پر شادی سے ایک مہینہ پہلے سے ہی عمل کرنا شروع کر دیں ۔ تاکہ آپ جلد از جلد اپنی ڈائٹ کے مثبت اثرات حاصل کر سکیں-

اپنے ڈائٹ پلان کو سادہ رکھیں ۔
شادی سے ایک مہینہ قبل شروع کیے جانے والے اس ڈائٹ پلان کو سادہ سے سادہ رکھنے کی کوشش کریں اور اس میں کسی ایسی چیز کا استعمال ہر گز نہ کریں جس کا استعمال آپ نے اس سے پہلے کبھی نہ کیا ہو- اس ڈائٹ پلان میں پھل، سبزیاں ، اور پروٹین کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں لیکن ان کو پکانے میں آئل کے استعمال سے پرہیز کریں ۔چینی کا استعمال بھی کم کر کریں-
ڈائٹ پلان میں کیلوریز کا بہت خیال رکھیں ۔

ایک عام صحت مند انسان کو دن بھر میں 2200 کیلوریز کی ضرورت پیش ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں ضرور استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جسم کو اتنی توانائی لازمی طور پر ملے ۔ کیلوریز کی کمی آپ کے چہرے کی تازگی متاثر کر سکتی ہے-
جسمانی ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی جز بنائیں ۔

وزن کو کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن حد سے زیادہ ورزش کرنا بھی چہرے کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہے – اس کے علاوہ شادی کی مصروفیات میں ورزش کے لیے وقت نکالنا بھی ناممکن ہو سکتا ہے لیکن اس ایک ماہ میں صبح یا شام کو کسی ایک وقت میں تیز تیز واک ضرور کریں ۔ 30 منٹ کی واک آپ کی صحت اور جسم پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔خود کو ذہنی دباؤ سے دور رکھنے کی کوشش کریں ۔

شادی کے معنی خوشی کے ہیں اور اپنی خوشی کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے خود کو بچا کر رکھیں کیونکہ ایک جانب تو ذہنی دباو کی وجہ سے انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب اس سے چہرے کی چمک دمک بھی ختم ہو جاتی ہے- بھرپور نیند لینے کی کوشش بھی کریں۔

شادی سے قبل ہونے والے فنکشن اکثرساری رات جاگنے کا باعث بن جاتے ہیں ۔ اس سے ایک جانب تو دلہن کی نیند پوری نہیں ہوتی دوسرا تھکن کے باعث آنکھوں کے نیچے حلقے بھی پڑ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کم خوابی کے باعث وزن میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس لیے کوشش کریں کہ اپنی نیند کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں –

Leave a Comment