الائچی کھانے کے بعد گرم پانی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

admin

Updated on:

الائچی کھا کر اوپرسے گرم پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ سبز الائچی بھارت سمیت کئی ایشائی ممالک میں گھروں میں استعمال ہونے والا ایک عام مصالحہ ہے جو نہ صرف قدرتی طور پر تازگی بخشتا ہےبلکہ اس کے اندر بے شمار فوائد بھی پائے جاتے ہیں جن میں سے چند ایک فوائد آج یہاں بیان کئے جا رہے ہیں۔ نظام انہضام میں بہتری: سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے۔

سبز الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفیدہے، جبکہ سینے کی جلن، متلی کی صورت میں بھی یہ اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ الائچی قدرتی طور پر تیزابیت سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خصوصیات کے ساتھ ساتھ سبز الائچی صدیوں سے نظام انہضام کی بہتری کیلئے بنائی جانے والی روایتی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے۔ نظام انہضام میں خرابی ہونے کی صورت میں دو یا تین سبز الائچی کے دانے‘ایک دراک کا چھوٹا سا ٹکرا اور تھوڑا سا دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے۔

بد ہضمی کی صورت میں سبزالائچی کے چند دانے سبز چائے میں ڈال کر استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوجاتی ہے۔سانس میں بدبو: سانس اور منہ کی بد بو ختم کرنے کیلئے تمام ادویات استعمال کر کے مایوس ہونے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سبز الائچی کے چند دانے کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے.سبز الائچی کھانے کے بعد گرم پانی پینے سے انسانی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے کچھ لوگ شاید اس کے بارے میں جانتے ہوں لیکن کافی لوگ یہ بات نہیں جانتے ہوں گے بلکہ بہت سے لوگوں نے تو آج پہلی بار سنا ہوگا۔

اس کا سب سے پہلا فائدہ وہ یہ ہے کہ اگر آپ سبز الائچی کے بعد گرم پانی پیتے ہیں تو آپ کے سر کے بال گرنا بند ہوجائیں گے اور اس کے علاوہ سر کی خشکی بھی ختم ہوجائے گی. اگر اس کا رات کے وقت استعمال کیا جائے تو اور بھی بہت سے فائدے ہیں جیسا کہ قبض کا خاتمہ ہوگا، خون ٹھیک طریقے سے گردش کرے گا ،سر درد کا علاج ہوگا۔ اور ایسے لوگ جو خود کو مردانہ طور پر کمزور سمجھتے ہیں ان کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اس سے انسان کی گرمی بھی دور ہوجائے گی۔ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں

تو یہ ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں اس کے علاوہ جو مرد حضرات یہ کہتے ہیں کہ ان کی منی پتلی ہوگئی ہے تو یہ ٹوٹکہ رات کو استعمال کریں ان کی منی گاڑی ہوجائے گی اور اگر کسی کو معدے کا مسلہ ہے یا اگر آپ باہر ہوٹل سے کھانا کھاتے ہیں تو بعد میں الایچی کے ساتھ گرم پانی ضرور پی لیا کریں۔ایسا کرنے سے نہ صرف سانسوں کی بد بو ختم ہو جائے گی بلکہ سانسیں خوشگوار ہو جائیں گی۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار نہایت آسان ہے کہ کھانے کے بعد چند دانے سبز الائچی کے چبا لئے جائیں یا صبح چائے میں الائچی ڈال کر استعمال کی جائے۔تیزابیت: تیزابیت سے چھٹکارا کیلئے بھی سبز الائچی نہایت مفید ہے

Leave a Comment