سورہ اخلاص کا ایک خاص وظیفہ ، اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ مسئلہ چاہے گھریلو ہو یا کاروباری ہو، دفتری ہو یا زمین کا مسئلہ ہوبس آپ روزانہ کسی بھی وقت اس عمل کو کرلیں تو آپ کی زندگی کی تمام مشکلات اور تمام پریشانیاں اس وظیفہ کے کرنے کی برکت سے حل ہوجائیں گی
سورۃاخلاص کو پڑھنے کی بے شمار برکات اور فوائد ہیں یہ سورۃ مبارکہ بہت سی روحانی، جسمانی اور ذہنی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کا اکسیر درجہ رکھتی ہے. اس عمل کو کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ سب سے پہلے آپ دو رکعت نوافل پڑھیں اور دونوں رکعتوں میں 101 مرتبہ سورۃاخلاص پڑھیں. نوافل مکمل کرنے کے بعد سجدے میں گر کر 11 بارسورۃ اخلاص پڑھیں اور پھر سجدے سے اٹھ کر 11 بار سورۃ اخلاص پڑھیں اس کے پھر دوبارہ سجدہ کریں اور سجدے میں جا کر 11 بار سورۃ اخلاص پڑھیں اور پھر سجدے سے اٹھ کر 11 بار سورۃ اخلاص پڑھیں.
اسی طرح11سجدے کرنے ہیں اور اسی طرح سورۃاخلاص پڑھنی ہے اور اس کے بعد 11 بار استغفار پڑھ لیں اور پھر11 بار درود ابراہیمی پڑھ لیں اور اس کے بعد اللہ سے اپنے مقصد کیلئے دعا کریں ان شاءاللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا۔