آج کا یہ وظیفہ بہت ہی خاص اور مجرب ہے۔ اس وظیفہ کی بہت فضیلتیں اور برکتیں ہیں۔ جو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔ لیکن وظیفہ بتانے سے پہلے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ہر مراد اور ہر حاجت کو پورا فرمائے۔ اور ہمیں اللہ تعالی سے مانگنے کی توفیق دے ۔ہمیشہ مانگنے کی شدت سے ہی تو قبولیت کی ڈوری جڑی ہوتی ہے۔بے انتہا پیاس سے گزر کرہی تواللہ پاک حضرت حاجرا کو زم زم کے چشمے تک لایا۔ کتنے انتظار کے بعد ہی تو اللہ تعالیٰ نے حضرت یعقوب کو حضرت یوسفؑ سے ملوایاتھا۔
حضرت نوح علیہ سلام کے لیے اللہ تعالیٰ نے طوفان کے ذریعے سے مدد بھیجی تھی۔ ہمارے نبی اکرمﷺکی ایک انگلی مبارک کے اشارے پر اللہ تعالیٰ نے چاندکو دوٹکڑوں میں توڑ کر رکھ دیا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہمیں ہماری منزل تک پہنچنے میں بہت سی آزمائشوں سے گزرنا پڑے۔ جیسے صحابہ اکرام کوپہلے انبیا کرام کو بہت سی آزمائشوں سے گزرنا پڑا تھا۔ اس طرح ہمیں بھی آزمائش سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ جسے ہم سزا سمجھ رہے ہوں وہی ہماری بہتری ہو۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے بھی معجزوں کی کہانی لکھی ہو۔ ہمیں بس اللہ پر اپنی امید اور اپنے یقین کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیے۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کرنے کی ساری تیاری کی ہو ۔ معجزات اچانک سے نہیں ہوا کرتے۔ معجزوں کے لیے تو ہمیں آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور رمضان المبارک کی راتیں اس لیے بھی نیند سے اکثر خالی ہوتی ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ میرا بندہ مجھ سے باتیں کرے ۔ اپنے حالات اپنے دکھڑےمجھ سے بیان کرے۔ مجھ سے کچھ مانگے اور میں اسے عطا کروں ۔ جب میرا رب کسی سے راضی ہوجائے تو اس کامقدر بدلتے دیر نہیں لگتی۔
آپ کوآج ہم رمضان المبار ک کا ایک خاص اور مجرب وظیفہ بتائیں گے ۔ جو آپ نے رمضان المبارک میں رز ق کے لیے ضرورکرنا ہے۔ سب سے پہلےآپ نے رمضان میں کسی بھی دن نماز فجر کے بعد ایک مرتبہ “سورت الفتح ” کی تلاوت کرنی ہے۔ اس کے اول وآخر میں درود پاک لازمی پڑھیں ۔ اور جب آپ تلاوت سے فارغ ہوجائیں تو آپ نے اپنے رزق میں خیروبرکت کے لیے دعا مانگنی ہے۔ دعا آپ نے صرف رزق میں اضافے کےلیے نہیں مانگنی بلکہ دعا آپ نے رزق میں برکت کے لیے مانگنی ہے۔
اس کے بعد آ پ نے نما ز عصر کے بعد یہ تسبیح پڑھنی ہے ۔ “سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العی العظیم” یعنی آپ نے نماز عصر پڑھنے کے بعد یتسرا کلمہ ستر مرتبہ پڑھناہے۔ اس کے اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک لازمی پڑھناہے۔ اس وظیفے کے کرنے کی برکت سے آپ کے رزق میں بے بہا اضافہ ہوگا۔ آپ کے رزق میں خیرو برکت ہوگی۔ اس کے بعد نما ز مغرب کے بعد آپ نے دعائے رزق کرنی ہے۔ دعائے رزق کیا ہے؟ ” لاالہ الا اللہ المللک الحق المبین” دعائے رزق ہے۔ آپ نے دعائے رزق کو پچیس مرتبہ نماز مغر ب کے بعد پڑھناہے۔ان شاءاللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں اضافہ اور خیروبرکت عطا کرے گا۔