یہ بارہ نوافل آپکی قسمت چمکا سکتے ہیں!پسند کی شادی،بے بہا رزق، قرضوں سے نجات یا پھر کسی بھی مقصد کیلئےپڑھیں- رشتوں کی رکاوٹ، رزق میں بے انتہا وسعت‘ گھر میں برکت ‘اضافے اور قرضوں سے نجات کیلئےرمضان المبارک کے گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی شب کو عشاء کے بعد دو دو رکعت کرکےبارہ نوافل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔
بارہ نفل پڑھ کر سو 100 مرتبہ درود پاک پڑھیں اور پھر تمام نوافل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو ہدیہ کریں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلہ سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری اور عاجزی سے کم از کم پندرہ منٹ تک دعا مانگیں۔ یہ بہت ہی آزمودہ وظیفہ ہے۔ آپ یقین کریں! اس وظیفے کے پڑھنے کی وجہ سے بڑی عمر کی لڑکیاں جو اپنی شادی سے ناامید چکی تھیں اللہ کے فضل و کرم سے ان کی بھی شادیاں ہوگئی ہیں اور وہ اب اپنے گھروں میں خوش وخرم زندگی کزار رہی ہیں۔ یہ نوافل جس جس نے پڑہے ہیں کسی کی منگنی کسی کا نکاح اور کسی کی رخصتی ہو گئی کسی کی جلدی اور کسی کی کچھ دیر بعد بہرحال پڑھنے والاکبھی بھی محروم نہیں رہا .اگرخود پڑھیں تو زیادہ بہتر ہوگا ورنہ ماں باپ بھی اپنے بچوں کے لیے یہ عمل کرسکتے ہیں یعنی دوسروں کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے .
ضرور اس عمل سے فائدہ اٹھائیں اگر کوئی شادی کے علاوہ بھی کسی بھی مقصد یا کسی بھی پریشانی کے لیے کرنا چاہتا ہے تو ان شاء اللہ وہ بھی اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا- اس عمل کی سب کو عام اجازت ہے۔ قارئین! سارا سال آپ بہت سارے وظیفے پڑھتے ہیں لیکن جو رمضان المبارک کا وظیفہ ہے جو رمضان المبارک کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین