رمضان المبارک تیسرا سوموار یہ عمل کریں جس نے سورت الکوثر اکتالیس مرتبہ پڑھ لی اولا د کا مسئلہ ، رزق کامسئلہ ، قرض کا مسئلہ حل ہونگے

admin

ramzan ul mubarak ke teesre peer ka wazifa

ماہ رمضان المبارک کا دوسر ا سوموار ایک بار پھر ہماری زندگیوں میں طلو ع ہونے والا ہے ۔ اللہ پاک ہمیں اس کی بے شمار برکتیں نصیب فرمائے ۔ آج کا عمل بہت ہی خاص عمل ہے ۔ بہت ہی آسان سا اور چھوٹا عمل ہے ۔سورۃ الکوثر کا ایسا عمل جوآپ کو اور آپ کی نسلوں کو بھی آباد کردے گا۔ آج ہم آپ کو سورۃ الکوثر کا عمل بتائیں گے۔ سورۃ الکوثر یہ قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سی سورہ مبارکہ ہے۔ آقادوجہاں نبی پاک ﷺ کا صدقہ ہمیں اس سورہ کی برکتیں نصیب فرمائے ۔غربت، تنگدستی ان شاءاللہ! ختم ہوجائے گی۔ اولا د کا مسئلہ ہو۔ رزق کا مسئلہ ہو ۔ قرض کا مسئلہ ہو۔

آ پ جب یہ وظیفہ کریں گے تو ہمیں اپنے رب پر پورا یقین ہے کہ ہمارا رب ہمیں اور آپ کو کبھی مایو س نہیں کرے گا۔ اللہ پاک آپ کو ایسے ایسے نوازدیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے ۔سورۃ الکوثر کو اگر تمام عمر بھر میں ایک ہزار مرتبہ پڑھ لیاجائے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل فرماتے ہیں۔ اور اس کو آب کوثر نصیب فرماتے ہیں۔ علماء کرام لکھتے ہیں اگر شب جمعہ یعنی جمعرات کی رات میں ایک ہزار بارسورۃ الکوثر اور ایک ہزار درود پاک پڑھ لیا جائے تو خواب میں نبی پاک ﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔

آپ کو عمل کے بارے میں بتاتے ہیں ۔ کہ سوموار کے دن “سورت الکوثر” ہم نے کس طرح پڑھنی ہے۔ باوضو ہوجائیں ۔ آپ نے وضو کرنا ہے۔ وضو کرنے کے بعد دو رکعت نماز نفل پڑھ لیں۔ دونوں رکعتوں میں ایک ایک مرتبہ ” سورت اخلاص” پڑھنی ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر سر کوجھکا کر اول وآخر پیارےآقا ، تاجدار ختم نبوت ﷺ کی ذات پر تین تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھناہے۔ اور درمیان کے اندر اکتالیس مرتبہ “سورت الکوثر” پڑھنی ہے۔ اور ہر دفعہ “بسم اللہ ” کے ساتھ پڑھنی ہے۔ اسی طرح اکتا لیس مرتبہ “سورت الکوثر” اور ہردفعہ ” بسم اللہ ” پڑھنی ہے۔ جتنی بھی آ پ کی نیک حاجات ہیں انہیں ذہن میں رکھ کر وظیفہ کریں۔ میرا مالک اس عمل کے صدقے آپ کو ایسا نوازے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ بس آپ خدارا اس عمل کو ضرور کریں۔ وہ بہنیں ، بھائی ، بزرگ جو رزق کے معاملے میں پریشان ہیں ۔ وہ اس عمل کو ایک مرتبہ کرلیں۔ پھر دیکھنا عرش کا رحمان کیسے آپ پر کرم نوازیا ں فرماتا ہے۔ کیسے آپ پر مہربانیاں فرماتا ہے۔ کیسے لطف و کرم کی بارشیں ہوتی ہیں۔ ” سورت الکوثر” کے بہت زیادہ وظیفے ہیں۔ لیکن یہ سوموار کے دن انتہائی زبردست دن ہوتاہے ۔ اوریہ ہی رمضان المبارک کا دن ہے۔ تو “سورت الکوثر ” کا وظیفہ کریں گے۔ تو ایک اللہ آپ کے ایمان میں اضافہ کریں گے ۔ اور ایک کوشش کرنی ہے کہ اس کے ترجمے پر غور کرکے وظیفہ کرناہے۔ ترجمہ انتہائی آسان ہے۔ یہ ترجمہ ذہن میں رکھ کر عمل کریں ۔

Leave a Comment