آپ قوت سماعت کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں لیکن کیسے؟

admin

quwat e samaat tez karne ka tarika

اگر آپ ٹیلی فون پر بات کرتے وقت دشواری محسوس کرتے ہیں ۔ کیا کے لیے گفتگو کے دوران اکثر اوقات بات سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے ؟ کیا آپ بھی سامنے والے فرد سے دوبارہ بات دہرانے کا کہتے ہیں؟ کیا دوسرے آپ سے اس بات کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہ آپ ٹیلی وژن بہت اونچی آواز میں سنتے ہیں ؟ تو جان لیں کہ آپ کو قوت سماعت میں کمزوری کا مسئلہ درپیش ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 3 لاکھ سے زائد افراد قوت سماعت سے مکمل طور پر یا جزوی طور پر محروم ہیں۔ اور ہر سال ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان افراد میں ہر طبقے اور ہر عمر سے ہی تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔ کیا آپ سب یہ جانتے ہیں کہ وہ کون سے اسباب ہیں جو قوت سماعت میں کمی کا وجہ بنتے ہیں یا پھر مکمل طور پر سماعت سے محرومی کی وجہ بنتے ہیں۔

بڑھتی ہوئی عمر کے مسائل میں سےایک مسلہ قوت سماعت کا کم ہو جانا بھی ہے۔ کیوں کہ جیسے جیسے آپ کی عمر زیادہ ہوتی جائے گی تو اسی تناسب سے جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل بھی تیز ہوتا چلا جاتا ہے ۔ بڑھتی ہوئی عمر میں کان میں موجود ایسے خلیات جن کا کام آواز کو سننا اور پھر اس آواز کو دماغ تک پہچانا ہوتا ہے وہ ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں اور اس طرح وہ خلیات آواز کی لہروں کو نہیں سن پاتے ۔

مستقل تیز شور کا سننا چاہے وہ ٹریفک کا شور ہو یا پھر ہیڈ فون لگا کر گانے سننے کا عمل ہو یا پھر آپ کے کام کی نوعیت ہی ایسی ہے کہ جس سے ہر وقت آپ کے ارد گرد شور ہی شور رہتا ہو تو یہ آپ کی سماعت پر تباہ کن اثرات مرتب کر دیتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کان کے سننے کی صلاحیت بھی کم ہوتی چلی جاتی ہے ۔ لیکن آپ کے لیے ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ ہم آپ کو بتاتے ہیں چند احتیاطی تدابیر جن کو اختیار کر کے آپ سماعت کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ کوشش کریں کہ شور سے دور رہیں ۔ شور کی کئی مختلف اقسام ہوسکتی ہیں ۔ ان اقسام کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی سماعت کتنا شور برداشت کر سکتی ہے۔ وہ شور جو آپ کی قوت سماعت برداشت نہ کر سکے یہی شور آپ کی سماعت کو کمزور کرتا ہے ۔ اس شور میں موٹر سائیکل، ڈرل مشین،میوزک کنسرٹ کے اسپیکر، ڈرل اور ہیڈ فونز پر تیز آواز میں موسیقی سننا وغیرہ ہے۔ کوشش کریں کہ جہاں شور بہت زیادہ ہو وہاں سے اپنی جگہ تبدیل کر لیں اور ہیڈ فونز پر گانا سنتے وقت آواز انتہائی کم رکھیں۔

کوشش کریں کہ جب بھی گھریلو استعمال کی تمام مشینیں خریدنے سے پہلے ان کے شور کی ریٹنگ ضرور چیک کر لیں ۔ اور ہمیشہ کم شور والی مشینوں کا ہی انتخاب کریں۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ پر جائیں جہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہو اور وہاں رکنا بھی ضروری ہو تو کانوں اور سماعت کی حفاظت کرنے والے ائیر پلگ ضرور پہن لیا کریں۔ یہ ائیر پلگ ربڑ یا فوم سے تیار ہوتے ہیں جو کان میں فکس ہوکر شور کو 30 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ائیر مفس بھی ہیں جنہیں آپ استعمال کرتے ہیں ۔ یہ آپ کے کانوں کو اس طرح کور کر لیتے ہیں کہ آواز کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے ۔
اپنی قوت سماعت کو ٹھیک کرنے کے لیے سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ۔ سگریٹ کے کئی قسم کے نقصانات میں سے ایک نقصان قوت سماعت کا کمزور ہو جانا بھی ہے۔ بہتر سماعت کے لیے سگریٹ نوشی کو ترک کر دینا چاہیے۔

بہتر سماعت کے لیے کان کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ اگر کان کی صفائی کا خیال نہیں رکھا جائے تو اس میں موجود ائیر ویکس مٹی کے ذرات سے مل کر کان میں جم جاتے ہیں ۔ اور اس طرح آپ کی قوت سماعت بھی متاثر ہونے لگتی ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ گھر پر اپنے کان کی صفائی کرنے سے گریز کریں بلکہ کسی ماہر ڈاکٹر سے اپنے کان کی صفائی کروائیں ۔ ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 2 سو سے زائد ادیات ایسی ہیں جو ہماری قوت سماعت کو کمزور کر دیتی ہیں ۔ یہاں تک کہ اسپرین کا زیادہ استعمال بھی ہماری قوت سماعت کو کم کر دیتا ہے۔

Leave a Comment