قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا ارشاد مبارک ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ:” بے شک اللہ تعالی اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے نبی کریم ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ) پر سلام بھیجتے ہیں ۔ تو اس لئے اے ایمان والو تم بھی آپ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) پر صلوۃ اور خوب سلام بھیجو ۔”عربی میں درود شریف کو صلاۃ کہا جاتا ہے اور صلاۃ کے معنی ہیں تعریف، دعا ، حمد اور ثنا وغیرہ کے ہیں ۔
اللہ رب العالمین خود بھی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہے اور اللہ رب العالمین کے فرشتے بھی نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ اللہ رب العزت نے ایمان والوں کو بھی نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر سلام اور درود بھیجنے کا حکم دیا ہوا ہے ۔ جب بھی کوئی شخص نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر 10 مرتبہ اپنی رحمت نازل فرماتا ہے ۔ اس کے 10 درجات بلند کر تا ہے اور اس کی 10 خطائیں بھی معاف فرما دی جاتیں ہیں ۔
اگر کوئی شخص ایک مرتبہ نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود بھیجتا ہے تو اللہ رب العزت کے فرشتے اس شخص کے لئے 70 مرتبہ رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔ قیامت کے دن نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے سب سے زیادہ قریب وہی شخص ہوگا جو نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر سب سے زیادہ درود پاک پڑھتا ہوگا ۔ نبی کریم رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم درود شریف پڑھنے والوں کی قیامت کے دن شفاعت فرمائیں گے ۔
کوئی بھی مسلمان جب دس مرتبہ دن کو اور دس مرتبہ رات کو ، نبی کریم رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام بھیجے گا تو نبی کریم صاحب الجود والکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم قیامت کے دن اس شخص کی سفارش فرمائیں گے ۔درود شریف کو کثرت سے پڑھنے سے ہماری ساری دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں ۔ اگر کوئی انسان درود شریف نہیں پڑھتا تو پھر وہ اللہ رب العالمین کے غضب میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔ ۔وہ لوگ جن کو دونوں جہاں میں رسوا کہا گیا ہے. ان میں سے ایک وہ شخص بھی ہے جس کے سامنے نبی کریم رؤف الرحیم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا نام مبارک لیا جائے اور وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم وسلم پر درود و سلام نہ پڑھے گا ۔
حضرت جبرائیل امین علیہ السلام نے ایسے شخص کے لیے ہلاکت کی دعا بھی کی ہےجو کہ نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا نام لینے پر ان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر درود و سلام نہیں پڑھتا ۔ جو بھی شخص درود و سلام نہیں پڑھتا ایسے شخص کو حدیث شریف میں بخیل کہا گیا ہے ۔ جو شخص درود شریف پڑھنا بھول جاتا ہے وہ دراصل جنت کا راستہ ہی بھول جا تا گا ۔ اور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام نہیں پڑھتا اس کی کوئی بھی دعا کسی بھی صورت قبول نہیں ہو تی ۔
اللہ رب العالمین کی بے شمار،راحتیں، رحمتیں ، اور برکتیں ہوں ہمارے نبی کریم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم پر اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی آل پاک پر بھی ۔