اچھی پر سکون اور بہترین نیند کیلئے یہ طریقہ آزمائیں ،ماہرین کا تحقیق میں بڑا دعویٰ

admin

Updated on:

pur sukoon neend ka tarika

ڈاکٹر کرن راج نے بتا دیا کہ کیا جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر سرگرم ایک صارف ڈاکٹر کرن راج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ٹک ٹاک صارف ڈاکٹر کرن راج کا کہنا تھا

کہ جرابیں پہن کر بستر پر جانے سے زیادہ بہتر نیند کے حصول میں مدد ملے گی۔ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈاکٹر راج کا کہنا تھا کہ آپ کو جرابیں پہن کر سونا عادت بنالینا چاہیے۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ جرابیں پہننے سے پیروں میں خون کی گردش بڑھتی ہے اور شریانیں پھیلتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں تو ان میں سے زیادہ تیزی سے حرارت پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سے جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ تیزی سے گھٹ جاتا ہے اور جسم کا کم درجہ حرارت ہی پرسکون نیند کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے۔واضح رہےکہ ڈاکٹر کرن راج نے تمام لوگوں کو یہ مشورہ دیا کہ اگر آپ اچھی نیند چاہتے ہیں تو پیروں کو کور کرلیں۔

Leave a Comment