رات کو سونے سے پہلے پیروں کے تلوؤں کی باقاعدگی سے مالش کرنے کے حیرت انگیز فوائد

admin

Updated on:

paon ki malish karne ke fayde

ہمارے پیروں کے نیچے تلوؤں میں بہت سارے ایسے پوائنٹ ہوتے ہیں جو جسم کے الگ الگ ا عضاء سے جڑے ہوتے ہیں ۔اگر رات کو سونے سے پہلےان کی مالش کی جائے تو اس سے ہمیں بہت سارے فوائد ملتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ رات کو سونے سے پہلے پیروں کی مالش کرنے سے کون کونسے فائدے ملتے ہیں۔

رات کو سونے سے پہلے ہلکے گرم سرسوں کے تیل سے اگر پیروں کے دونوں تلوؤں کی صرف پانچ پانچ منٹ مالش کی جائے تو اس سے ہمیں حیرت انگیز فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس سے ہمارے جسم میں موجود بہت ساری بیماریاں دور ہوسکتی ہیں. اس میں وٹامنز اور غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دردوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں۔ سونے سے پہلے پیروں کے تلوؤں کی مالش کرنے سے بلڈ پریشر ،مردانہ کمزوری، دماغی کمزوری، نیند نہ آنا،

جسمانی کمزوری، سستی تھکاوٹ ، موٹاپہ ،عورتوں اور مردوں کے پوشیدہ امراض، نظر کی کمزوری ،ٹینشن ،سردرد ،جوڑوں کا درد، گھٹنوں کا درد، کمر درد، پیروں کی جلن اور سوجن اور وقت سے پہلے بڑھاپا آنا قبض اور معدہ کی بیماریوں کا خاتمہ ہوجائیگا ۔ باقاعدگی سے رات کو سونے سے پہلے پیروں کے تلوؤں کی مالش کرنے سے ہمیں سینکڑوں فوائد دیکھنے کو ملتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پیروں کے تلوؤں پر سرسوں کے تیل کی مالش کی جائےتو اس سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوجاتی ہے ۔

رات کو سونے سے پہلے اگر پیروں کے تلوؤں پر سرسوں کے تیل کی مالش کی جائے تو سر سے لیکر پاؤں تک بلڈ سرکولیش بہتر ہوتا ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پیروں کے تلوؤں پر سرسوں کے تیل کی مالش کی جائے تو اس سے میٹا بولزم ٹھیک رہتا ہے. جسم میں جمی اضافی چربی موٹاپے اور بیماریوں کی بنیادی وجہ ہوتی ہے .موٹاپے کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں سے شکار ہوسکتے ہیں ۔ اگر روزانہ مالش کی جائے تو اس سے جسم میں اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اور وزن کم ہونے لگتا ہے

پیروں کے تلوؤں پر سرسوں کے تیل کی مالش سے گہری اور اچھی نیند آئیگی اور رات کو بار بار آنکھ نہیں کھلے گی ۔ مالش کرنے سےٹینشن دور ہوتی ہے اور دماغ پرسکون رہتا ہے ۔ دن بھر کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے ۔ ہائی بلڈپریشر اور لو بلڈپریشر میں کافی فائدہ ملتا ہے. پیروں کے تلوؤں کی مالش کرنے سے کمر درد کیساتھ ساتھ جسم کے مختلف حصوں کے درد سے بھی نجات پاسکتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پیروں کے تلوؤں پر سرسوں کے تیل کی مالش کی جائے تو اس سے قبض دور ہوجاتی ہے اور پیٹ سے متعلق سبھی طرح کی بیماریاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

Leave a Comment