پیٹ میں گیس کا نام و نشان نہیں رہے گا سونف اور خشک دھنیے سے آسان علاج

admin

Updated on:

pait ki gas ka ilaj in urdu

ٹوٹکا نمبر1:۔نزلہ زکام ہمیشہ کیلئے دور کرنے کے لئے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھوں سونگھیں. ٹوٹکا نمبر2:۔ گھیکوار کا گودا صبح وشام منہ پر لگانے سے چہرے کے داغ اور سیاہی وغیرہ دور ہو جاتی ہے. ٹوٹکا نمبر3:۔ پیشاب کی جلن کو دور کرنے کے لئے روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں

ٹوٹکا نمبر4:۔ اگر پیروں کے تلوے بہت زیادہ جلتے ہوں،تو صبح وشام گھیکوار کے گودے سے پیروں کے تلوئوں کی مالش کریں

ٹوٹکا نمبر5:۔ دل کی تیز دھڑکن اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کے لیے سونف اور خشک دھنیا ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں اور اس میں ڈیڑھ چمچ شکر ڈالیں۔اور صبح وشام ایک ایک چمچ کھائیں
ٹوٹکا نمبر6:۔ نظر کو بہتر کرنے کے لئے سات بادام پیس کر اس میں آدھا چمچ سونف اور مصری کے ساتھ روزانہ استعمال کریں. ٹوٹکا نمبر7:۔ دانتوں میں خون آنے سے روکنے کے لئے 20 لیموں کا رس ایک پیالی نیم گرم پانی اور آدھا چمچ نمک ملا کر صبح اور شام غرارے کریں.

ٹوٹکا نمبر8:۔ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے 100 گرام عرق گلاب روغن بادام 15گرام اور پھٹکری 15گرام لے کر چار انڈوں کی سفیدی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں،جب یہ یک جان ہو جائے تو اُتار لیں سوتے وقت چہرے پر اس کی مالش کریں

ٹوٹکا نمبر9:۔چہرے کے کیل مہا سے دور کرنے کے لئے انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرئے پر پندرہ سے بیس منٹ تک لگائیں اور بعد میں اچھے صابن سے منہ دھو کر صاف کر لیں۔

ٹوٹکا نمبر10:۔ دانتوں سے کیڑا ختم کرنے کے لئے چنبیلی کے پتے پانی میں ڈال کر اُبال لیں اس میں تھوڑا سا نمک ڈال کر غرارے کریں دانتوں سے کیڑا کٹم ہو جائے گا

ٹوٹکا نمبر11:۔ ہاتھ اور پاوں میں پسینا زیادہ آتا ہوتو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ ملاکر دن میں تین بار اور سونے سے پہلے ہاتھ اور پاوں دھوئیں

ٹوٹکا نمبر12:۔ کولیسڑول کی سطح کو کم کرنے کے لئے جئی کا آٹا اور گاجر زیادہ کھائیں

ٹوٹکا نمبر13:۔ سونف کا زیادہ استعمال آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے

ٹوٹکا نمبر14:۔ سر کے چکر دور کرنے کے لئے شکر اور سونف ہم وزن کوٹ لیں صبح اور شام ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں

ٹوٹکا نمبر15:۔ چھینکوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھنے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے

ٹوٹکا نمبر16:۔ صبح اور شام سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال انسانی جسم کو طاقت دیتا ہے

ٹوٹکا نمبر17:۔ کھانسی کے لئے صبح اور شام ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں

ٹوٹکا نمبر18: ۔ آنکھوں کی جلن دور کرنے کے لئے برف کے ساتھ ٹکور کریں

ٹوٹکا نمبر19:۔ پیٹ کی بیماریوں سے بچنے کے لئے اسپغول کا استعمال کریں روزانہ

ٹوٹکا نمبر20:۔ بچوں کو بخار زیادہ ہوجائے تو جلدی سے نہلا دیں

ٹوٹکا نمبر21:۔ جوڑوں کے درد کے لئے نیم کے پتوں کے تیل کی مالش کریں

ٹوٹکا نمبر22:۔ دانت کے درد کو دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال کریں

ٹوٹکا نمبر23:۔ موٹاپے کو دور کرنے کے لئے چکنائی،مشروبات اور مٹھائیوں کا استعمال بالکل ترک کر دیں

ٹوٹکا نمبر24:۔ بدہضنی اور بھاری پن سے بچنے کے لئے کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کریں

ٹوٹکا نمبر25:۔ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے دن میں تین بار سونف چبا کر کھائیے

Leave a Comment