نزلہ زکام ،کھانسی ،ریشہ اور بلغم یہ ایسے امراض ہیں جو انسان کی زندگی تنگ کر کے رکھ دیتے ہیں. اکثر لوگ نزلہ زکام اور کھانسی کی بیماری میں بلغم کی شکایت بہت کرتے ہیں . یہ صورت حال کافی تکلیف دے ہوتی ہے.
پرانے بزرگوں کا کہنا ہے کے بلغم کی وجہ سے دماغ اور نظر کمزور ہوتی ہے. اسی لیے آج ہم آپ کو ریشے اور بلغم کے خاتمے کا ایک آزمودہ علاج بتائیں گے اس نسخے کی بدولت آپ کی بلغم کھانسی نزلہ زکام آواز کا بیٹھ جانا اور گلےمیں بلغم کا پھنس جانا ان امراض سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی.
اس نسخے کو بنانے کے لئے جو اجزاء استعمال ہوں گے ان میں شامل ہے ایک گلاس پانی اورایک چمچ کلونجی. ریشے اوربلغم کو ختم کرنے کے اس کارآمد نسخے کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک چھوٹا سا برتن لے لیں اس میں ایک گلاس سادے پانی کا ڈالیں .
اب آپ اس میں ایک چھوٹا چمچ کلونجی کا شامل کریں کلونجی بہت سی بیماریوں کا بہترین علاج ہے. اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یہ نزلہ زکام کھانسی ریشے اور بلغم کے امراض کے لیے نہایت مفید ہے
اب آپ نے کرنا یہ ہے ان دونوں اجزاء کو مکس کر کے آپ اس برتن کودرمیانی آنچ میں پانچ سے سات منٹ چولہے پر پکائیں سات منٹ کے بعد آپ اس کا ڈھکن ڈھانپ دیں اور ہلکی سی آنچ پر دم لگا دیں اور تین منٹ تک آپ اس کو دم پررکھیں جب آپ اس کا دم کھولیں گے تو کلونجی کی چائے تیار ہو جائے گی.
اس کو کسی کپ میں ڈال لیں جب چائے تیار ہو جائے گی ریشے اور بلغم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آپ نے کلونجی کی یہ چائے دس سے پندرہ دن روزانہ نہارمنہ پینی ہے. کلونجی کی یہ چائے مرد اور خواتین لڑکیاں اور لڑکے سبھی استعمال کر سکتے ہیں.
اس کو پینے سے آپ کا ریشہ اور بلغم بلکل ختم ہو جائیں گے کم عمر بچوں کو یہ نسخہ استعمال نہ کروائیں صرف بڑے لوگ ہی استعمال کریں ان شاءاللہ آپ کے ناک اورمنہ سے بہنے والا بلغم بلکل ختم ہو جائے گا. بعض اوقات گلے میں بلغم اٹکنے کی شکایت ہوتی ہے