یہ درود پڑھتے ہی اللہ کی مدد کو آتے دیکھو گے۔

admin

naseeb badalne ka wazifa

لکھتے ہوئے نبی ﷺ کا نام نامی اسم گرامی آجائے اور نام نام اسم گرامی کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم لکھے تو نبی علیہ السلام نے فرمایا جب تک اس کتاب میں میرے نام کے ساتھ یہ درود لکھارہے گا اس وقت تک ایک فرشتہ اس کے لئے استغفار کرتا رہے گا اللہ اکبر کبیر ا ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا : کہ جو بندہ مجھ پر سب سے زیادہ درود شریف پڑھتا ہو گا وہ پھر قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب بھی وہی بندہ ہو گا ابو بکر صدیق ؓ نے ایک عجیب بات فرمائی فرماتے تھے کہ جس طرح ٹھنڈا پانی آگ کو جلدی بجھا دیتا ہے درود شریف کا پڑھنا انسان کے گناہوں کو اس سے بھی جلدی بجھا دیتا ہے۔

تو درود شریف پڑھنے سے انسان کے گناہ مٹادیئے جاتے ہیں ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا : جو مجھ پر درود شریف پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ ہی بھول گیا علی ؓ نے ایک خوبصورت بات کہی فرماتے تھے اللہ کی قسم اب دیکھئے اللہ کی قسم کھا کر بات کررہے ہیں اگر اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے تسبیح تحمید تکبیر کے فضائل بیان نہ فرمائے ہوتے تو میں اپنی زندگی کے ہر سانس کو درود شریف پڑھنے میں ہی خرچ کردیتا ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ نبی ﷺ کے ساتھ صدیق اکبر ؓ بیٹھے ہوئے ہیں ایک نوجوان آیا نبی ﷺ نے اسے اپنے اور صدیق ؓ کے درمیان بٹھا دیا پھر فرمایا کہ ابو بکر میں نے تیرے اور اپنے درمیان اس کو بٹھا دیا۔

اس بات پر حیرت تو ہوئی ہوگی فرمایا اے اللہ کے نبی ﷺ بڑی حیرت ہورہی ہے فرمایا میرا یہ نوجوان امتی مجھ پر ایسا درود شریف پڑھتا ہے کہ جو درود شریف میری امت میں سے کوئی دوسرا مجھ پر نہیں پڑھتا اس کی وجہ سے میں نے اس کو اپنے قریب بٹھایا پھر نبی ﷺ نے بتلایا کہ وہ کیا درود شریف پڑھتا تھا اللھم صل علی محمد عدد من صلی علیہ وصل علی محمد عدد من لم یصلی علیہ وصل علی محمد کما امرت بالصلاۃ علیہ وصل علی محمد کما تحب ان یصلی علیہ وصل علی محمد کما ینبغی ان یصلی علیہ چنانچہ ہمارے اکابر علمائے دیوبند نے باقاعدہ تفصیل لکھی ہے کہ کس کس موقع پر درود شریف پڑھنا چاہئے مسجد میں داخل ہوتے ہوئے یا مسجد سے نکلتے ہوئے درود شریف پڑھنا چاہئے۔اور تشہد میں بھی درود شریف پڑھنا چاہئے۔جب مسجد پر نظر پڑے تو اس وقت بھی درود شریف پڑھنا چاہئے۔۔

بازار میں داخل ہوتے ہوئے درود شریف پڑھے۔گھر میں داخل ہوتے ہوئے گھر سے نکلتے ہوئے بھی درود شریف پڑھنا چاہئے۔اگر بندہ کوئی بات بھول جائے چیز رکھ کر بھول جائے بات بھول جائے اس وقت بھی نبی علیہ السلام پر درود شریف پڑھنا چاہئے۔تنگ دستی کے وقت میں بھی درود شریف پڑھے ۔اور جب کتاب پڑھنے بیٹھے اس وقت بھی درود شریف پڑھے ۔جب خطبہ دینا ہو بیان کرنا ہوتو بھی درود شریف پڑھے ۔جب علم کی مجلس کا اختتام ہو تو بھی درود شریف پڑھے۔دو مسلمان بھائی آپس میں ملیں تو بھی درود شریف پڑھیں ۔اس عمل سے نصیب و تقدیر کھل جاتی ہے اور اللہ آپ کا حامی ہوجاتا ہے اور غیب سے مدد فرماتا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Leave a Comment