اس تحریر میں آج ہم آپ کو نماز فجر کے بعد کرنے والا ایسا طاقتور وظیفہ بتائیں گے کہ جس کے آپ کو تین بڑے فوائد حاصل ہوں اور خدا کی قسم آپ اس وظیفے کو کرنے پر مجبور ہوجائیں گے.
یعنی آپ اس کو لازمی طور پر کریں گےان شاء اللہ ۔ہم سب لوگ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اکثر دعائیں مانگتے رہتے ہیں لیکن بظاہر ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتی تو آخر اس کی وجہ کیا ہے ؟ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں آپ جب بھی دعا مانگیں تو سچے دل کے ساتھ مانگیں اور پختہ ارادے کے ساتھ مانگیں
یقین کے ساتھ مانگیں . خدا کی قسم آپ اپنے دل کے اندر یہ ارادہ کرلیں کہ اللہ تعالی نے میری دعا قبول کرنی ہی کرنی ہےاور اپنے اعمال کو صالح کرلیں نیک کر لیں
جب آپ اپنے اعمال کو پاک صاف اور ستھر ا کرلیں گے تو اللہ کی قسم جب بھی آپ کوئی بھی دعا مانگیں گے تو اللہ تعالی آپ کی دعا کو کبھی رد نہیں فرمائیں گے اللہ تعالیٰ آپ کی دعا کو قبول فرمائیں گے.
اللہ رب العزت قرآن کریم کے اندر مختلف مقامات پر ارشاد فرماتا ہے جیسا کہ سورۃ البقرہ میں ارشاد ربانی ہے “اجیب دعوۃ داع اذادعان” میں دعا مانگنے والے کی دعا کو قبول کرتاہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔ قرآن میں ایک اور جگہ ارشاد ہے ادعونی استجب لکم مجھ سے دعامانگو میں قبول فرماؤں گا.
یہاں پر اللہ رب العزت خود ارشاد فرما رہا ہے مجھ سے دعا مانگو میں قبول فرماؤں گا. پھر اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے کہ “ان الذین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جہنم داخرین” یعنی جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہو کر. اللہ اکبر اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے مجھ سے دعا مانگو میں قبول کروں گا اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے جو اس کو پکارتے ہیں ۔
حدیث مبارکہ کے اندر آیا ہےکہ حضور نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حدیث قدسی ہے اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے میں اپنے بندے سے اپنے بندے کے گمان کے پاس ہوں یعنی وہ جیسا گمان مجھ سے رکھتا ہے میں اس کے ساتھ ویسا ہی پیش آتا ہوں ایک اور جگہ پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ وانا معہ اذا دعانی یعنی اور میں اس کے ساتھ ہوں جب مجھ سے دعا کرے .
اللہ تعالیٰ کا علم و قدرت کے ساتھ ہونا تو ہر شے کے لئے ہے یہ خاص معیت اور کرم ہے جو دعا کرنے والے کو ملتی ہے.تو دوستو اب اس سے زیادہ کیا دولت اور نعمت ہو سکتی ہے کہ اللہ پاک بندہ اپنے مولیٰ کی مشیت و مشرف ہو ہزار حاجت روائیاں اس پر نثار اور لاکھ مقصد اور مرادیں پوری ہوں گی
اللہ تعالیٰ اپنے علم قدرت سے تو ہر کسی کے ساتھ ہیں لیکن اس کا خاص قرب جو دعا کرنے والے کو ملتا ہے اتنی بڑی نعمت اور سعادت اگر اس نعمت پر بندے کی ہزاروں مقبول دعائیں اور مرادیں بھی قربان ہوجائیں تو کم ہے یعنی اللہ تعالیٰ جو بندہ دعا مانگتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کو اپنا قرب خاص عطا فرماتا ہے حدیث پاک ہے میرے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے دعا مسلمان کا ہتھیار ہے دعا دین کا ستون ہے اور آسمان اور زمین کا نور ہے ۔
جو انسان رزق کی تنگی کا شکار ہو اور وہ چاہتا ہواس کےرزق میں بے پناہ اضافہ ہو جائے۔ اور وہ بے حد غنی ہو جائےامیر ہو جائے تواس کو چاہئے۔روزانہ بعد نماز فجر صرف1 7 مرتبہ یہ درود پاک پڑھے۔اورپھراللہ پاک سے دعا بھی کرے انشاء اللہ رزق کی تنگی کا خاتمہ ہوگا۔
اور رزق میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ یاد رہے جو انسان رزق کی تنگی کا شکار ہواور وہ چاہتا ہو کے بے حد مال دار ہو جائے تو وہ سچے دل سے اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھ کر یہ درود پاک کا ورد کرے۔انشاءاللہ رزق کی تنگی دورہو جائے گی۔ اور وہ ورد درود پاک کا ہے۔ درود تاج فجر کی نماز کے بعد 71 مرتبہ پابندی سے درود تاج پڑھیں۔ انشاء اللہ رزق کی تنگی دور ہو جائے گی ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین