وظیفہ آن لائن آفیشل: منہ کی صفائی کے لیے اب ماؤتھ واش کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم کہ اب دانتوں کے ایک ماہر ڈاکٹر نے اس حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سین ڈیاگو کے ڈاکٹر کمیل ہوز نے لوگوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منہ کی صفائی کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال ہماری مجموعی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر کمیل کا مزید کہنا تھا کہ ،ماؤتھ واش کا استعمال کرنے سے منہ بالکل صاف ہو جاتا ہے، یعنی اس سے منہ کے اندر موجود اچھے بیکٹیریا بھی مر جاتے ہیں جو کسی بھی شخص کی مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کی منہ میں عدم موجودگی انسان کو کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔یہ بیکٹیریا ہمارے منہ میں نائٹرک آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں جو ہمارے بلڈپریشر کو کم رکھنے اور دل کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔