گرمی کے موسم میں ہمیں روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہئیں ؟

admin

mausam e garma mein kitne eggs khain

انڈا ایک ایسی خوراک ہے جو غذائیت سے بھرپور مانا جاتا ہے، انڈے میں آئرن ،کیلشیم، اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے آپ اگر روزانہ ایک انڈا بھی استعمال کریں تو آپ کو دن بھر کی ضروری غذا مل جاتی ہے۔

یوں تو سب کو ہی انڈا بہت پسند ہوتا ہے مگر کچھ لوگوں کو قدرتی طور پر اس سے الرجی ہوتی ہے، لیکن اگر موسم کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلا سوال یہ اُٹھتا ہے کہ آخر گرمی کے موسم میں روزانہ کتنے انڈے کھانے چاہیئے؟؟؟

گرمی کے موسم میں انڈوں کا استعمال:
اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں انڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے، لیکن یہ بات بلکل غلط ہے، مانا کہ انڈا ایک گرم غذا ہے مگر اس کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ گرمی میں اس کا استعمال منفی اثرات دیتا ہے۔ اصل میں گرمی کے موسم میں روزانہ ایک انڈے کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے اور اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔

انڈے کے حیران کُن فوائد:

وزن میں کمی:
انڈا کھانے سے وزن کم ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر انڈوں کے ساتھ ناشتے میں کم کیلوری والی غذا استعمال کی جائے تو جسمانی وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

بینائی کو تحفظ دینا:
انڈا کھانے سے بینائی محفوظ ہوتی ہے، انڈے میں لیوٹین نامی جُز کی موجودگی بینائی کا تحفظ کرتا ہے، جب کہ اس جُز کی کمی آنکھوں کے لئے انتہائی خطرناک بھی ہے۔

جلد اور بالوں کے لئے مفید:
انڈے کا استعمال جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ جلد اوربالوں کے لئے بھی بہت مفید ہے، اس کو کھانے کے ساتھ ساتھ چہرے اور بالوں پر لگانے سے بھی کئی مسائل حل ہوتے ہیں۔

امراضِ قلب:
انڈا کھانے سے امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں موجود کولیسٹرول صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے بلکہ اس میں موجود اومیگا تھری، فیٹی اسیڈز، ٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لاتا ہے ساتھ ہی امراضِ قلب سے دور رکھتا ہے۔

بانجھ پن دور کرنا:
انڈے میں وٹامن بی موجود ہوتا ہے اور یہ جسم میں ایسے ہارمونز کو پیدا کرتا ہے جو بانجھ پن سے بچاﺅ کے لیے بہت ضروری ہیں، یاد رہے کہ وٹامن بی نائن یا فولک ایسڈ خون کے سرخ خلیات کو بہتر بناتا ہے اور یہ بچوں کی نشونما کے لئے بھی مفید ہے۔

Leave a Comment