حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوکر کہنے یا رسول ﷺ میرے گھر اولاد نہیں ہو رہی تو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم انڈے زیادہ کھایا کرو۔۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کی حضورﷺ نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے اپنی کمزوری کی شکایت کی،تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ ہریسہ کھایا کریں ، کیونکہ اس میں چالیس مردوں کے برابر طاقت پائی جائی ہے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ، رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتاہے .نبی کریم ﷺ کھجور کو مکھن کے ساتھ ملا کر کھایا کرتے تھے ۔اس کا فائدہ علماء کرام بیان فرماتے ہیں کہ اس کو کھانے سے قوت باہ بہتر ہوجاتی ہے ، بدن بڑھتا ہے اور آواز صاف ہوتی ہے. عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ پشت کا گوشت تمام گوشت میں سے بہتر ہے۔
علماء کرام فرماتے ہیں کہ اس کی حکمت یہ ہے کہ اس گوشت میں مردانہ طاقت زیادہ ہوتی ہے اور یہ گوشت زورد ہضم ہوتا ہے ۔ سینے میں طاقت پیدا ہوتی ہے اور کمر کے درد میں بھی بہت فائدے مند ہے۔ بعض روایات میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو حیس بہت پسند تھا۔ فائدہ: حیس تین چیزوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ ایک کھجور،دوسرا مسکہ یعنی(مکھن) اور تیسرا جما ہوادہی. اس غذاسے بدن طاقتور ہوجاتاہے اور مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے