ماہ شوال میں روزانہ 33 مرتبہ سورۃ الکوثر اسطرح پڑھیں مقدر بدل جائیگا

admin

mahe shawwal mein surah kausar 33 times wazifa

آج ہم آپ کو ماہ شوال کی فضیلت بتائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ماہ شوال کا ایک ایسا وظیفہ بتائیں گے جو کہ بہت مجرب اور آسان ہے۔ اس وظیفے کی بہت ہی فضیلتیں وبرکات ہیں۔ حج کے چند مہینے معین ہیں۔ یعنی شوال ، ذی القعد اور عشرہ ذی الحج ، تو جو شخص ان مہینوں میں نیت کرکے اپنے اوپر حج لازم کرلے ۔ تو حج کےدنوں میں نہ عورتوں سے احتلا ط کرے ۔ نہ کوئی او ر گناہ اور نہ ہی کسی سے جھگڑا کرے۔ اور تم جو بھی بھلائی کرواللہ اسے خوب جانتا ہے اور آخر ت کے سفر کا سامان کرلو۔ بے شک سب سے بہترین تقویٰ ہے۔

اے عقل والو! میراتقوی اختیار کرلو۔حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ نے فرمایا کہ : حج کے مہینے شوال ، ذی القعد اور ذی الحج کے دس دن ہیں ۔ حضرت ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ آقا دوجہاں ﷺ نے فرمایاکہ : جو شخص رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے ۔ گویا اس نے عمر بھر کے روزے رکھے ۔ آپ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ جو لوگ ہمت رکھتے ہیں۔ استطاعت رکھتے ہیں۔ وہ لوگ ماہ شوال کے چھ روزے ضرور رکھیں۔ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضوراکرم ﷺ سے فرماتے ہوئے سنا کہ : اللہ تعالیٰ ایک نیکی کو دس گنا زیادہ کر دیتا ہے ۔ رمضان کا ایک مہینہ ثواب کے اعتبار سے دس مہینے کے برابر ہے۔ اور عید الفطر کے بعد چھ دن روزے رکھنےسے ساٹھ دن کے روزے کا ثواب ملے گا۔ یوں ہی پورا سال روزے رکھنے کا ثواب مل جاتا ہے۔ وظیفہ کرنے کا طریقہ اچھی طرح سن لیں۔ اور نوٹ بھی فرمالیں۔

آپ نے شوال کے پورے مہینے میں جب آپ کا دل چاہے آپ اس عمل کو کرسکتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اس عمل کو کسی ایک نمازکے بعد مقرر کرلیں۔ اور اس نماز کے بعد اس عمل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک نماز کے بعد مقرر نہیں کرسکتے تو آپ کسی بھی نماز کے بعد اس عمل کو کرسکتے ہیں۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ آپ نے 33 مرتبہ “سورت الکوثر” کا ورد کرنا ہے۔ اور 33 مرتبہ ” سبحا ن اللہ وبحمدہ ” کا ورد کرناہے۔ اول وآخر سات سات مرتبہ درود پاک پڑھ کر بارگاہ الہیٰ میں خصوصی دعاکرنی ہے۔ اس عمل کے کرنےسے آپ کی ہرپریشانی ختم ہوگی۔ ہر حاجت پوری ہوگی۔ ہر مشکل سے آپ کو نجات ملے گی۔ اللہ کریم سے آپ جو مانگیں گے آپ کو ملے گا۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔ دولت میں اضافہ ہوگا اور کامیابی آپ کا مقدر بن جائےگی۔ قدم قدم پر آپ کو کامیابی ملے گی توآپ نے اس عمل کو شوال کے پورے مہینے میں کرلینا ہے۔ اگر آپ کا دل چاہے آپ اس عمل کو چلتے پھرتے بھی کرسکتے ہیں۔یعنی “سورت الکوثر” کا ورد کرسکتے ہیں۔ “سبحان اللہ وبحمدہ ” کا ورد بھی کرسکتے ہیں۔ اورآخر میں درود پاک پڑھ کر بارگاہ الہیٰ میں اپنی حاجات کے لیے ، خواہشات کے لیے ، نیک دلی مرادوں کو پانے کےلیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے۔ ان شاءاللہ! بفضل خدا اس عمل کے کرنےسے آپ کی تمام دلی مرادیں پوری ہوں گی۔ حاجات ، خواہشات پوری ہوں گی۔ اللہ کی رحمت آپ پر مو سلا دھا ر بار ش کی طرح برسے گی۔

Leave a Comment