آج ہم آپ کی خدمت میں ایک خاص وظیفہ لے کر حاضر ہو ئے ہیں یہ وظیفہ آپ نے جمعہ کی شب کو کرنا ہے یعنی کہ جمعہ کی رات کو کر نا ہے یہ عمل بہت ہی چھوٹا اور بہت آسان سا عمل ہے جو کہ آپ نے جمعہ کی شب کو کرنا ہے یہ عمل کیا ہے اور اس کو آپ نے کیسے کر نا ہے؟ اس کے بارے میں جاننے کے لیےمیری ان باتوں کو لازمی غور سے سنیے گا تا کہ اس وظیفے کے بارے میں آپ کو پتہ لگ سکے۔
یہ عمل رمضان المبارک کے جمعہ کی شب کا عمل ہے اس لیے اس عمل کے بارے میں بتانے سے پہلے ہم آپ کی خدمت میں جمعہ کے دن کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث مبارکہ اور ماہِ رمضان کی فضیلت کے حوالے سے ایک حدیث ِ مبارکہ آپ کی خدمت میں بیان کر تے ہیں ۔ حضرت ابو ہر یرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے قسم کھا کر فر ما یا تم پر ایسا مہینہ آ گیا ہے کہ مسلمانوں کو اس سے بہتر مہینہ اور منافقوں پر اس سے برا مہینہ کبھی نہیں آیا اور پھر دوبارہ رسول اللہ ﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فر ما یا اللہ تعالیٰ اس مہینے کا ثواب اور اس کی نفلی عبادات اس کی آمد سے پہلے لکھ دیتا ہے اور اس کی بد بختی اور گ ن ا ہ بھی اس کے آنے سے پہلے لکھ دیتا ہے کیونکہ مومن اس میں انفاق کے ذریعے قوت حاصل کر کے عبادت کرنے کی تیاری کر تا ہے اور منا فق مومنوں کی غفلتوں اور ان کے عیب تلاش کرنے کی تیاری کر تا ہے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا جمعہ کا دن سارے دنوں کا سردار ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک جمعہ کا دن سارے دنوں میں سب سے زیادہ عظمت والا ہے
یہ دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عید الضحیٰ کے دن سے بھی زیادہ معتبر ہے ۔ اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم ؑ کو پیدا فر ما یا اسی دن ان کو زمین پر اتارا اسی دن ان کو م و ت دی اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو عطا فر ما دیتا ہے۔ بشر طیکہ ح رام چیز کا سوال نہ ہو اور اسی دن ق ی ا م ت قائم ہو گئی ۔ تمام مکرم فرشتے آسمان زمین ہوائیں بہار سمندر سب جمعہ کے دن سے گھبراتے ہیں کہ کہیں ق ی ا م ت قائم نہ ہو جا ئے آپ نے جمعہ کی شب نمازِ عشاء اور تراویح ادا کرنے کے بعد رات کے کسی بھی وقت اس عمل کو کرنا ہے بہتر یہ ہے ۔ کہ یہ عمل آپ گھر میں تنہائی میں کر یں آپ نے دو رکعت صلوۃ توبہ کی نیت سے ادا کر یں آپ نے نفل اس طرح ادا کرنے ہیں کہ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد تین مر تبہ سورۃ القدر پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد آپ نے تین مر تبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے اور پھر قبلہ رُخ ہو کر بیٹھ جا نا ہے اور دس مر تبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے پھر آپ نے ایک تسبیح درودِ پاک کی پڑھنی ہے اور بہتر یہ ہے کہ آپ درودِ ابراہیمی پڑھیں اور اس کے بعد ایک تسبیح استغفار کی پڑھنی ہے۔