ماہ شوال کے چھے روزے رکھنے کی اتنی زیادہ فضیلت وبرکت ہے کہ ہمیں سال بھر کے روزے رکھنے کے برابر ثواب ملے گا۔ ہمارے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے ۔ اس کےعلاوہ جو رمضان المبارک میں کوئی کمی رہ گئی تو اس کمی کو پورا کرنے کے لیے شوال کے چھے روزے لازمی رکھنے چاہیے۔ تاکہ ماہ رمضان میں جو بھی ہم سے کمی رہ گئی تو اس کمی کو ہم پور ا کرسکیں۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ حضور نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب عید کی صبح ہوتی ہے۔ تواللہ تعالی فرشتوں کو بھیجتا ہے جو زمین پر اترتے ہیں اور گلی کوچوں اور رستوں میں کھڑے ہوجاتے ہیں اور بلند آواز سے پکارتے ہیں کہ جسے جن اور انسان کے سوا تما م مخلوق سنتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اے محمد ﷺ کی امت اپنے پروردگار کی طرف آؤ۔ وہ تمہیں عطائے عظیم دے گا اور تمہارے بہت بڑے گناہ معاف فرما دے گا۔
جب لوگ عید گاہوں میں پہنچ جاتے ہیں تواللہ پاک ان فرشتوں سے فرماتا ہےکہ مزدوری کا بدلہ کیا ہے جب وہ اپناکام مکمل کرلیں تو فرشتے عرض کرتے ہیں اس کا بدلہ یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے تب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہیں گواہ بنا تا ہوں کہ میں نے ا ن لوگوں کے لیے بخشش اور اپنی رضا کو اپنا اجر بنا دیا۔ اسی طرح ایک اور روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ: جس نے ماہ رمضان المبارک کے روزرے رکھے اور پھر اس کے بعد چھے روزے ماہ شوال کے رکھے تو اس نے ہمیشہ روزے رکھے۔آپ نے ماہ شوال کے پورے مہینے میں چھے روزے آپ نے ضرور رکھنے ہیں۔
جب بھی آپ چاہیں آپ ماہ شوال المکرم میں چھ روزے رکھ سکتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ آپ نے شوال کے پورے مہینے میں یہ ایک وظیفہ کرنا ہے۔ جو اب آپ کوبتائیں گے ۔ “سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا بااللہ العلی العظیم ” ۔ جس کاترجمہ کچھ یوں ہے کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اور تمام تعر یفیں اللہ کے لیےہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سسب ے بڑا ہے اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو عالیشان اور عظمت والا ہے۔ آپ نےماہ شوال میں جب بھی آپ کو وقت ملے روزانہ آپ نے تیسرے کلمے کی تسبیح پڑھنی ہے۔ تیسرا کلمہ پڑھنے کی بہت سی فضیلتیں اور برکات ہیں ۔
جو بھی شخص تیسرے کلمے کا ورد کرے گا اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ سےاپنے گناہوں کی معافی مانگے گا۔ ان شاءاللہ!اللہ پاک اس کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکر م سے اس کی توبہ کو قبول فرمائیں گے ۔ اور اس کو نیکی کے کام کرنے کی توفیق عطافرمائیں گے ۔اس کی اتنی زیادہ فضیلت وبرکات ہیں تیسر ا کلمہ پڑھنے کی ۔ آپ نے شوال کے پورے مہینے میں جب بھی آپ کو مناسب وقت ملے آپ نے تنہائی میں بیٹھ جانا ہے۔ا ور روزانہ تیسرا کلمہ کا ورد کرناہےاور تیسرا کلمہ پڑھنے کے اول وآخر آپ نے درود پاک کو لازم پڑھنا ہے۔ درود پاک پڑھنے کے بعد آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی ہے۔ دعا مانگتے ہوئے آ پ نے خصو صی ت وبہ واستغفار کرنی ہےکہ اللہ تعالیٰ آپ کے گن اہوں کی بخش دے اور آپ کی ت وبہ کوقبول فرمائے ۔ اس طرح آپ نے اپنے الفاظ میں دعا مانگنی ہے ۔انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ آپ کی ہر دعا کو سنے گا اور قبول فرمائے گا۔