لوکی کھانا سنتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ہے ۔ اگر آپ لوکی کا جوس بنا کر پئیں تو اس کے حیرت انگیز فوائد میں اور بھی زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لوکی کے جوس کے 5 حیران کن فوائد درج ذیل ہیں ۔
اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت لوکی بھی ہے ۔ یہ سبزی صحت بخش اجزاء سے مالا مال ہوتی ہے ۔ لوکی کی سبزی کا استعمال آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جب کہ اس میں وٹامن اے، بی،، کےاور سی کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔لوکی میں سوڈیم،میگنیشیم ،ائرن، کیلشیم، زنک جیسے ضروری معدنیات بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ لوکی ہمارے کولیسٹرول لیول کو برقرار رکھتی ہے اور دل کے بہت سارے امراض کے علاج میں بھی مفید ہے۔
لوکی کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔ یہ سبزی ہمارے معدے کو سکون بخشتی ہے اور پیٹ کے مختلف مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔ اگر لوکی کے جوس کی بات کی جائے تو لوکی کا جوس بلڈ شوگر کے مریضوں کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ لوکی میں کیونکہ کلین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، کلین ایک قسم کا نیورو ٹرانسمیٹر ہوتا ہے جو دماغ کے افعال کو بہترین بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ہمیں افسردگی اور تناؤ سے محفوظ رکھتا ہے اور ہمیں دیگر ذہنی مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
اگر روزانہ صبح کے وقت نہار منہ لوکی کا جوس پیا جائے تو اس سے دل کے بہت سے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں ۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھتا ہے اور دل کی صحت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ لوکی کا جوس وزن کم کرنے کے لئے بھی فائیدہ مند سمجھا جاتا ہے اور اس مقصد کے لیے لوکی کے جوس کا استعمال بھی کیا جاتا ہے ۔ لوکی میں چونکہ فائبر کافی مقدار میں ہوتی ہے ۔ اس لیے اس کے جوس سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور اس میں کیلوریز کی بھی بہت ہی کم مقدار ہوتی ہے ۔ اس لئے لوکی کے جوس کو وزن میں کمی کا بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ لوکی کا جوس استعمال کرنے سے ہاضمے کا نظام بہترین ہوتا ہے ۔
اس سے قبض کی شکایت بھی دور ہوتی ہے ۔ لوکی کے جوس میں موجود فائبر آنتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کارآمد ہوتے ہیں ۔ لوکی کا جوس ہمارے جسم سے گرمی دور کر کے ہمارے جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے لوکی کا جوس گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ اس لیے اس کے استعمال سے ہمارا معدہ ٹھنڈا رہتا ہے اور جسم کی گرمی بھی دور ہوتی ہے ۔ لوکی کا جوس کینسر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین علاج مانا جاتا ہے۔