انسان خواب میں اکثر گھومتا پھرتا رہتا ہے تو اسکی نظر درختوں پر بھی پڑ جاتی ہے۔ایسے انسان جو خواب میں درخت کو دیکھ کر پہچان لیں کہ یہ کون سا درخت ہے تو ان کو یہ جان لینا چاہئے کہ جس درخت کو دیکھا ہے اسکی تعبیر کیا ہو گی؟اچھے درخت کو دیکھنا اچھی تعبیر جبکہ برے درخت کو دیکھنا ذلیل ہونے کی دلیل بیان کی جاتی ہے۔ میوہ دار درخت دیکھنے والے دولت سے مالا مال اور خوشیوں سے ہوتے ہیں۔مثلاً کوئی دیکھتا ہے کہ اس نے برگد کا درخت دیکھا ہے تو اسکی دلیل یہ بیان کی گئی ہے کہ ایسا انسان تحمل۔مزاج اور سست ہوتا ہے ۔خواب میں درختوں کی اقسام کے مطابق انکی تعبیرات یہ ہوتی ہیں۔
* اگر کوئی بادام کا درخت دیکھے تو خوبصورت عورت زندگی میں آئے گی۔
*جو زیتون کا درخت دیکھے گا ایسا انسان اچھے نصیب والا ہوگا۔
* اگر کوئی انار کا درخت دیکھے گا تو یہ دولت مند ہونے کی دلیل ہے۔
* لیموں کا درخت دکھائی دے تو ایسا انسان جادو ٹونے اور عملیات کے کاموں میں پڑجاتا ہے۔
*سیب نظر آئے تو یہ بیمار ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔
*خواب میں کھجور کا درخت نظر آئے تو اس کی تعبیر یہ ہو گی کہ کسی مرد کے شریف ہوجانے یا پہلے راستے سے اصلاحی راستے پر آ جانے کی دلیل ہے۔
*پیپل کے درخت کو دیکھنے والے مرد حضرات بڑے ظرف کی خصوصیات کے حامل ہوں گے اور شریف ہوں گے۔(واللہ اعلم الصواب )