جسم میں خون کی کمی دور کرنے کے 2 آسان نسخے

admin

khoon ki kami puri karne ke liye 2 totke

جسم میں خون کی کمی ہوجانے کی وجہ سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں بھی ہوجاتی ہیں۔اندرونی طور پر آپ بے جان اور تھکے تھکے ہوجاتے ہیں اور بیرونی اثرات آپ کے چہرے، جلد اور بالوں سے دکھائی دینے لگتے ہیں۔

خون کی کمی جس کو اینیمیا کی بیماری بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرخ خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کم ہو جاتا ہے۔

روزانہ نہار منہ ایک کھجور کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال لیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔اس ٹپ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی بلکہ ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی یہ بہت مفید ہے۔

سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو گرینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔اگر آپ کو شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا شہد ڈال لیں۔یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے بےحد مفید ہے۔

Leave a Comment