ناشتے میں کلونجی استعمال کرنے کے ایسے فوائد جان کر آپ بھی اسے روزانہ کا معمول بنالیں

admin

kalonji benefits for male sperm in urdu

کلونجی کا نام تو آپ سب لوگوں نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی اس کے استعمال کے فوائد ملتے ہیں۔ مگر کیا آپ واقعی اس کے فوائد جانتے ہیں؟ جو آپ تھوڑی سی محنت سے حاصل کرسکتے ہیں. کھانوں میں ذائقہ اور مہک لانے سے ہٹ کر بھی یہ کالےدانے متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی بہت بڑی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔

کلونجی میں موجود ایک جزو Thymoquinone پر دہائیوں سے سائنسدان تحقیق کررہے ہیں اور یہ ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر جیسی مہلق بیماری سے تحفظ اور ورم کش خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس جزو میں جراثیم کش اور رسولی سے حفاظت کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں . کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں تقریبا 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال میں لایا جارہا ہے اور عرب میں رہنے والے لوگ اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے ان کا استعمال ہوتا ہے۔

کلونجی کو اگر روزانہ ناشتے میں اس طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے آپ کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے جیسے مردانہ قوت میں حیرت انگیز طورپر اضافہ ہوسکتا ہے .اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ کلونجی کے بیج،دو چمچ میتھی کے بیج اورایک چمچ جنگلی نیاز بولے لیں اور ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں .روزانہ صبح کے وقت ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کر یں اور کھا لیں. اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پھلوں کا استعمال بھی ضرورکریں اور صرف چھ ہفتے میں حیرت انگیز نتیجہ دیکھیں. کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے.اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

Leave a Comment