جمعہ کے دن آیت الکرسی کا خاص وظیفہ

admin

jumma ke din ayatul kursi ka wazifa in urdu

جمعہ کا مبارک دن جس کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ : جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جومسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو قبول کرتے ہیں اور آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ یہ وقت قلیل ہوتا ہے۔ اور ایک حدیث میں حضور اکرم ﷺنے فرمایاکہ : اس گھڑی کو عصر کے بعد تلاش کرو۔ ایک اور حدیث میں حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایاکہ: اس گھڑی کو جمعہ کے دن عصرسے غروب آفتاب تک تلا ش کرو۔

آج کے دن جو آپ کوعمل بتائیں گے یہ بہت آزمودہ اور کارآمد ہے ۔ آپ جمعہ کے دن ان اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ جن میں سے چند آپ کوبتاتے ہیں ۔ یہ کام آپ اپنی زندگی میں شامل کرلیں۔ جو مردحضرات ہیں ۔ وہ جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کریں۔ جلدی مسجد جایا کریں۔ امام کے قریب بیٹھا کریں۔ اور خطبہ غور سے سنا کریں۔ اس کا بہت زیادہ اجر ہے اس کےعلاوہ کم ازکم سو مرتبہ جمعہ کے دن درو د پاک نبی پاکﷺ پر بھیجا کرے۔ آپ کوئی سا بھی درود پاک پڑھ لیا کریں ۔ اس کے علاوہ آپ نے ” سور ت کہف ” کی تلاوت کو اپنی زندگی کا معمول بنانا ہے کہ جمعہ کے دن کوشش کیا کریں۔ اس کا کیا آپ کو فائدہ ہوگا سورت کہف پڑھنے کا۔ آج جو سب سے بڑا مسئلہ ہے وہ اولا د نہ ہونے کے حوالے سے ہے۔ جووظیفہ آپ کو بتائیں گے وہ جمعہ کے دن کرنا ہے اس کے بعد جو بھی دعا مانگیں گے ۔ خاص طور پر جو گھڑیاں بتارہے ہیں یہ قبولیت کا وقت ہے۔ آپ اسی طریقے سے جوآپ کوبتایا جارہا ہے دعا مانگیں ۔ انشاءاللہ! ضرورقبول ہوگی۔ اور جو تمام بے اولاد افراد ہیں جب وہ اولا د کے حصول کےلیے اس طریقہ سے دعا کریں گے انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ ان کو اولا دکی نعمت سے نوازیں گے۔

یہ چند اعمال جو بتائیں ہیں ان کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔ اس کے بے پناہ فوائد ہیں ۔ ا ب آپ کو عمل کے بارے میں بتاتے ہیں کہ جمعہ کے دن آخری وقت یعنی عصر اور مغر ب کی نمازسے پہلے آپ نے”آیت الکرسی ” مسلسل پڑھنی ہے۔ آپ نے بلاتعداد پڑھتے جانا ہے۔ کم ازکم پانچ سو مرتبہ آپ آیت الکرسی پڑھیں گے ۔ آپ مسلسل پڑھتے جائیں۔ گنتی نہیں کر پارہے تو کوئی بات نہیں ۔ لیکن اس میں تعداد کی کوئی قید نہیں ۔ اگر گنتی کرنا چاہتے ہیں تو پانچ سو مرتبہ کرلیں۔ توآپ کے لیے آسانی رہے گی۔ آپ اسے پڑھتے رہیں۔ اور مغر ب کی آذان سے پہلے کوئی ایک خاص دعا جوآپ نےپہلے سے سو چ رکھی ہے ۔ جیسے کہ اولاد کے لیے اور اس کے علاوہ کوئی اور خواہشمند افراد ہیں۔ ان کی کوئی اور حاجت ہے۔ کوئی مسئلہ ہے وہ دعا کریں۔ وہ مغر ب کی نماز سے پہلے دعا کرنی ہے۔ آپ جو بھی دعا مانگیں گے انشاءاللہ! وہ دعا ضرور قبول ہوگی۔ آپ نے یہ عمل کم ازکم تین ، سات، گیارہ یا پھر اکیس جمعہ تک مسلسل اسی طریقے سے یہ وظیفہ کرنا ہے۔

Leave a Comment