ایک گلاس دودھ میں صرف ایک قدرتی دانہ ملائیں. جوڑوں گھٹنوں اور کمر کا درد بھگائیں

admin

joron ka dard ki wajohat

ہمارے جسم میں ہڈیوں کو جوڑنے اور ہماری نقل و حرکت میں جسمانی جوڑوں کا بڑا عمل دخل ہے. جن میں کولہے، کندھے، گھٹنے اور کوہنیاں شامل ہیں،اگر ان جوڑوں میں درد شروع ہو جائے تو روزمرہ کی زندگی کافی مشکل ہو جاتی ہے ۔امریکہ کی ایک ویب سائٹ (ہیلتھ لائن) کے مطابق ایک امریکی ماہر ہڈی و جوڑ “ویلیم میلیسن” کا کہنا ہے کہ انسان کے جوڑوں میں درد کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سر فہر ست گٹھیا ’ آرتھرائیٹس‘ ہے۔

ویلیم کے مطابق گنٹھیا کے مرض کی بھی دو اقسام ’آسٹیو آرتھرائٹس‘ اور ’رہیمٹائیدآرتھرائٹس‘ ہیں. امریکا کے کالج آف رہیمٹالوجی کے مطابق اس قسم کا مرض 40 سال کی عمر سے زیادہ افراد میں ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے کلائی کے جوڑوں، ہاتھوں کے جوڑوں، کولہےکی ہڈی اور گھٹنوں میں درد ہوتا ہے۔

ایسا درد ہڈیوں میں موجود ’کارٹیلیج‘یعنی مرمری ہڈیوں میں فریکچر ہونے یا ٹوٹنے کے باعث ہوتا ہے، یہ درد مردحضرات کی نسبت خواتین میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔جس کے باعث جوڑوں میں درد، جوڑوں میں پانی کا بھر جانا، سوجن اور قوتِ مدافعت کا کمزور ہو جانا شامل ہے۔آج کل کے دور میں ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایات بہت عام ہوچکی ہیں، کچھ عرصہ پہلے تک یہ درد صرف ادھیڑ عمر کے لوگوں میں پایا جاتا تھا، لیکن یہ بیماری اس قدر تیزی سےبڑھی ہے کہ آجکل ہر عمر کے لوگوں کو اس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جوڑوں کے درد کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جن میں خو ن کی کمی کا ہونا، گردے یا جگر میں خرابی پیدا ہونا یا پھرجوڑوں میں خلا کا پیدا ہوجانا ۔

بعض اوقات ہمارے اٹھنے بیٹھنے کے غلط طریقہ کار ،غذائی بے اعتدالیاں اور سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والی وٹامن ڈی کی کمی سے ہوسکتا ہے ۔ آج ہم آپ کو اس پوسٹ میں بہت ہی زبردست نسخہ بتانے جارہے ہیں جوکہ آپ کے جوڑوں کے تمام دردوں کا خاتمہ کرے گا۔

اس نسخہ کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ نےگرم دودھ لے لینا ہے جتنا زیادہ گرم دودھ لیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا، پھر اس میں لہسن کے چھ ٹکڑے کوٹ کراس گرم دودھ میں ڈال دیں اس کے بعد اسے پندرہ سے بیس منٹ بعد استعمال کریں تاکہ لہسن دودھ میں مل کر اپنا اثر دکھا سکے ۔

پندرہ سے بیس منٹ گزر جانے کے بعد اسے پی لیں آپ اسے رات کے کھانے کے آدھے گھنٹہ بعد ہی پئیں۔آپ نے اسے روزانہ پینا ہے ایک ہفتے میں آپ کو فرق محسوس ہونے لگے گا ۔ آپ کے جوڑبہت مضبوط ہوجائیں گے اور جوڑوں کے درد سے آپ کو نجات ملے گی ۔ آپ نے اس کو ضرور استعمال کریں ۔

Leave a Comment