کیا آپ جانتے ہیں کہ جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے جامن اور اس کے بیجوں کااستعمال بہت زیادہ مفید ہے، اس کے علاوہ بھی جامن اور اس کے بیجوں سے حیران کن فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔عام طور پر اکثر لوگ یہ کھٹا میٹھا، رس دار پھل جامن، جو نہ صرف کھانے میں بھی لذیذ ہوتا ہے، بلکہ اس کے بیش بہا فائدے بھی ہیں، کھا کر اس کی گٹھلیوں کو پھینک دیتے ہیں، لیکن موسم گرما کے اس خاص پھل کے فائدے صرف گودے ہی میں نہیں بلکہ اس کی گٹھلی میں بھی موجود ہیں۔
جسمانی کمزوری:جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور جامن کے گودے کو ملا کر پیسٹ بنا لیں، اور فریج میں رکھ لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور کمر اور جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔گلے کی خرابی:جن لوگوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوسیں، مستقل یہ عمل کرنے سے گلے کی تکلیف میں واضح بہتری آئے گی۔امراض معدہ اور ذیابیطس:جامن کی گٹھلیاں سُکھا لیں اور پھر گرائنڈر میں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں اور شیشی میں رکھ لیں، یہ پاؤڈر معدے کے امراض میں مفید ہے،
اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، صبح شام ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس بھی کنٹرول رہتی ہے اور معدہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔بلڈ پریشر:کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں بھی جامن مدد کر سکتے ہیں، جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔فائبر سے بھرپور:رسیلے جامن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جامن فائبر کا بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں اور یہ آپ کو پیٹ کے درد، تیزابیت، سینے کی جلن اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
خون صافی:جامن ہمارے خون کو نہ صرف صاف کرتا ہے بلکہ ہمارے خون سے اُن بیکٹیریا کا خاتمہ بھی کردیتا ہے جن کے باعث ہماری جلد کو کیل مہاسوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یوں جامن جِلد کی خوبصورتی کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے۔