غذا ہمارے جسم کو توانائی اور قوت پہنچاتی ہے ۔ غذا کے مختلف فوائد ہمیں جسمانی طور پر ، مضبوط, طاقت ور ، اورمتحرک بناتے ہیں ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کو ملا کر کھانے سے آپ کے لئے وہ غذائیں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں ۔ اسی لئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان غذاؤں کو ایک ساتھ کھاتے ہوئے ہمیں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
پانی اور کھیرے کا ایک ساتھ استعمال:
کیونکہ کھیرے میں بھی پانی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس لئے تربوز کی طرح کھیرے کے ساتھ بھی پانی پینے سے معدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
پانی اور تربوز کو ملا کر کھانا :
تربوز میں کیونکہ 90 سے 95 فی صد پانی ہوتا ہے ۔ اس لیے تربوز کے ساتھ مزید پانی پینا معدے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح تربوز کھانے سے پہلے کھانا نہیں کھانا چاہیے کیوں کہ تربوز کو خالی پیٹ کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
دہی اور چائے کو ایک ساتھ استعمال کرنا :
چائے اور دہی دونوں ہی تیزابیت کا باعث ہوتی ہیں ۔ اس لئے اگر ان دونوں غذاؤں کو ایک ساتھ کھا لیا جائے یا دودھ سے بنی چیزیں ایک ساتھ پی لی جائیں مثلاً لسی اور چائے وغیرہ تو یہ جسم کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہیں ۔
کیلا اور دودھ ایک ساتھ استعمال کرنا :
آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ دنیا بھر میں کیلے کا شیک خاصا مقبول مشروب ہے اور لوگ اسے بہت شوق سے پینا بھی پسند کرتے ہیں لیکن ایک طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ دونوں چیزیں مل کر معدے کے لئے خاصی بھاری ہو جاتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے معدے اور پیٹ میں درد بھی ہو سکتا ہے۔
پھل اور دہی کا استعمال :
اکثر اوقات لوگ دہی کے ساتھ مختلف پھل شامل کر کے استعمال کرتے ہیں۔ یا پھر ناشتے میں دہی میں مختلف پھل ڈال کر استعمال کرتے ہیں لیکن اگر یہ پھل کھٹے ہوں تو یہ آپ کے جسم میں تیزابیت بھی پیدا کر سکتے ہیں ۔
لیموں اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال :
جب دودھ کو پھٹانا ہو تو اس میں لیموں یا سرکہ وغیرہ شامل کرتے ہیں ۔ جس سے دودھ فوری طور پر پھٹ جاتا ہے تو بالکل اسی طرح یہ ہمارے پیٹ میں بھی جا کر ری ایکٹ کرے گا ۔ اسی لئے ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
دودھ اور گوشت کا ایک ساتھ استعمال :
گوشت اور دودھ کو ایک ساتھ کھانے سے بہت سختی سے منع کیا گیا ہے ۔ کچھ لوگوں کا مچھلی کے بارے میں بھی یہی خیال ہے کہ اگر مچھلی کھا کر دودھ پیاجائے تو جلد پر سفید داغ دھبے پڑ جاتے ہیں اور اس طرح بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے پیٹ بھی خراب ہو جاتا ہے۔