موبائل پر پڑھنے والی خراشوں کو دور کرنے کا انتہائی سستا اور آسان طریقہ

admin

how to remove scratches from phone screen in urdu

ذرا سی لاپرواہی یا حرکت سے آپ کی پسندیدہ چیزوں کی سطح پر خراشیں یا اسکریچ ڈالنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

اب آپ آسانی سے کئی اشیاءکی سطح پر موجود خراشوں کو گھریلو استعمال کی چیزوں یا فوڈز وغیرہ سے ختم کرسکتے ہیں۔

گاڑی کی سطح پر خراشیں

ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگو لیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر ان مقامات پر جہاں خراشیں موجود ہوں، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ واضح نہیں ہوں گی۔ اسی طرح ٹوتھ پیسٹ کو بھی آپ اس مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔


بیسن کی روٹی بلڈ پریشر کے مریضوں سے لے کر ذیابیطس کے مریضوں تک کے لیے فائدہ مند ہے

شیشے کی سطح یا اسمارٹ فون پر خراشیں

اسمارٹ فونز کی اسکرین بہت جلدی خراشوں سے بھر جاتی ہے خاص طور پر اگر ان پر حفاظتی تہہ موجود نہ ہو، تاہم اگر آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ایک صاف کپڑے پر لگائیں اور بہت احتیاط کے ساتھ اسکرین پر موجود خراشوں پر رگڑیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ کو فون پر سے صاف کرکے اسکرین کو کپڑے سے خشک کرلیں۔اسی طرح اگر ونڈ شیلڈ پر بھی خراشیں پڑ گئی ہوں تو وہاں بھی یہ نسخہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ڈسپرین کی گولی سر درد کے علاوہ کپڑے دھونے کے کام بھی آتی ہے

لکڑی کی خراشیں

آپ اخروٹ کو اس کے چھلکے سے نکالیں اور پھر اخروٹ کی گری کو لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں،اس کے بعد خراشوں کے اوپر اپنی انگلی پھیریں تاکہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل خراشوں میں داخل ہوسکے، پھر پانچ منٹ تک ایسے ہی استعمال کریں اور آخر میں ایک نرم کپڑے سے اس جگہ کر رگڑیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے کہ لکڑی کا وہ حصہ خراش سے صاف ہوگیا ہے۔

ملٹھی کے ایسے فوائدجو آپ ابھی تک نہیں جانتے

اسٹین لیس اسٹیل کی خراشیں

زیتون کے تیل کو کپڑے پر لگا کر اسٹین لیس اسٹیل کی مصنوعات کو پالش کیا جاسکتا ہے، جو بالکل نئے جیسے چمکنے لگتے ہیں اور اس سے آپ کچن سنک کو بھی چمکدار بنا سکتے ہیں۔

Leave a Comment