بالوں کے تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک لاجواب تیل
آپ بھی جانیئے پیاز کا تیل گھر میں بنانے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟
بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اور ان کی بہترین نشوونما کے لئے پیاز کا تیل بےحد مشہور اور فائدہ مند ہے اور پیاز کے رس یا تیل کا استعمال بالوں کے تمام مسائل کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن اکثر ہم خالص اور اصل تیل کے لئے تلاش میں رہتے ہیں اور اگر یہ مل بھی جائے تو پیاز کا ملاوٹ سے پاک اور خالص تیل ہے یا نہیں یہ شبہ ذہن میں موجود رہتا ہے۔
ڈسپرین کی گولی سر درد کے علاوہ کپڑے دھونے کے کام بھی آتی ہے
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے والے ہیں جس کو استعمال کر کے آپ خود گھر میں پیاز کا تیل بنا سکتے ہیں۔ تو آیئے پھر جان لیتے ہیں گھر میں پیاز کا خالص تیل بنانے کا طریقہ کیا ہے۔
پیاز کا تیل بنانے کا اصل طریقہ
ایک پتیلی میں ایک کپ تِل کا تیل لے لیں۔
اب 2 عدد بڑے سائز کے پیاز چھلکے سمیت کاٹ لینے ہیں۔
اب چولہا جلا لیں اور اس میں تِل کا تیل گرم کریں پھر اس میں کٹے ہوئے پیاز بھی شامل کر لیں۔
پیاز کو بلکل ہلکی آنچ پر اتنی دیر تک پکائیں کہ اس کا پانی ختم ہو جائے مگر پیاز لال بھی نہ ہو اور نہ ہی یہ جلے ۔
تِل کا تیل بہت جھاگ بنا دیتا ہے اس لئے کوئی بڑا پتیلا استعمال کریں تاکہ یہ تیل اُبل کر باہر نہ آئے۔
اب پیاز اور تیل کو چھان کر الگ الگ کر لیں۔
اب اس تیل کو ٹھنڈا کر لیں اور اس تیل میں ایک کپ السی کا تیل بھی شامل کر لیں۔
اب یہ تیل روزانہ آپ نے اپنے بالوں میں لگانا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے اپ کے بال لمبے، گھنے، سیاہ اور چمکدار ہو جائیں گے۔