حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ تم ان کے برابر ہو جاؤ گے جو تم سے پہلے تھے اور جو بعد میں آئیں گے

admin

hazrat muhammad saw ka farman in urdu

عَنْ أَبِی ہريْرَةَ رضی الله تعالیٰ عنه عَنِ النَّبِی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم قَالَ : کَلِمَتَانِ خَفِيْفَتانِ عَلَی اللسَانِ، ثَقيْلَتانِ فِی الْمِيْزَانِ، حَبِيْبَتَانِ إِلَی الرحْمَنِ : سُبْحَانَ الله وبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ الله الْعَظِيْمِ۔ مُتفَق عَلَيْهِ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو کلمات زبان پر تو ہلکے پھلکے ہیں لیکن ترازو میں بہت وزنی ہیں ۔ (یہ کلمات ) اللہ تعالیٰ کو بہت پیارے ہیں(اور وہ کلمات یہ ہیں) {سُبْحَان الله وَبِحَمْدِه، سُبْحَان الله العَظيْمِ} (اللہ رب العالمین پاک ہے اور تمام تعریفیں اللہ رب العزت کے لئے ہی ہیں ۔ اللہ رب العزت پاک ہے اور نہایت ہی عظمت والا ہے)۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

عَنْ أَبِی هُرَيْرَةَ رضي الله تعالیٰ عنه قالُوْا : یَا رَسُوْل اللهِ، ذَهَبَ أهْلُ الدثُوْرِ بِالدرَجَاتِ وَالنعِيْمِ الْمُقيْمِ قَالَ : کَيْفَ ذاکَ؟ قالُوْا : صَلوْا کَمَا صَليْنَا وَجاهدُوْا کمَا جَاهدْنَا وَأَنفَقوْا مِن فُضوْلِ أَموَالِهِمْ وَلَيستْ لَنا أَموَال قالَ : أَفـلَا أُخْبرُکُمْ بِأمْرٍ تُدرِکوْنَ مَنْ کانَ قَبلَکمْ وَتَسْبِقوْنَ مَنْ جَاء بَعْدکُمْ وَلَا یَأْتِی أَحَدٌ بِمِثْلِ مَا جِئْتُمْ بِهِ إِلا مَنْ جاءَ بِمِثلِهِ تُسَبحُوْنَ فِي دُبرِ کُل صَلَاة عَشْرا وَتَحمَدُوْنَ عَشْرا وَتُکَبرُوْنَ عَشرًا۔ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ۔

’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا کہ : یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ! مال دار لوگ تو درجات اور ہمیشہ کی نعمتوں میں بازی لےجائیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا کہ ایسا کیوں کر؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا کہ جس طرح انہوں نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی ویسی ہی نماز پڑھی ۔ جس طرح ان لوگوں نے جہاد کیا تو ہم نے بھی ویسا ہی جہاد کیا۔

لیکن انہوں نے اپنا وافر مقدار میں مال خدا کی راہ میں خرچ کیا جب کہ ہمارے پاس تو مال ہے ہی نہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتا دوں جس کے باعث تم ان لوگوں کے برابر ہو جاؤ گے ؟ جو لوگ تم سے پہلے ہو گزرے اور اُن لوگوں سے بھی بڑھ جاؤ گے جو تمہارے بعد آئیں گے اور تمہارے برابر کوئی اور نہیں ہو سکے گا ۔ مگر وہ لوگ جو تمہاری ہی طرح کریں؟ تم اپنی ہر نماز کے بعد دس مرتبہ الحمدللہ، 10 مرتبہ سبحان اللہ اور 10 مرتبہ اَللهُ اَکْبَر کہا کرو۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

Leave a Comment