انسان کے ہاتھوں سے اس کی عمر کا اندازہ لگایا جاتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری عمر بڑھنے کا اثر سب سے پہلے ہمارے ہاتھوں پر ہوتا ہے ۔
آئیے آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کے ہاتھ خوبصورت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کی طرح لگنے لگیں گے ۔ جن لوگوں کی جلد بوڑھی لگنے لگتی ہے انہیں یہ نسخہ ضرور آزما چاہیے اور جولوگ اپنے ہاتھوں کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ بہت کار آمد ثابت ہوگا ۔
انڈے :
ایک کھانے کا چمچ انڈے کی سفیدی لے کر مکس کریں اور اس آمیزے کو اپنے ہاتھوں پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر ہاتھ دھولیں ، اس کی وجہ سے ہاتھوں کی نمی برقرار رہے گی اور جلد خوبصورت ہوگی ۔
آلو :
آلو کی وجہ سے آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہوجائیں گے ۔ کچھ آلو اُبالیں اور اُبلنے کے بعد ان کو پیس لیں، اب اس میں ایک بڑا چمچ زیتوں کا تیل، دودھ اور شہد ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب اس آمیزے کو فریج میں رکھ لیں اور ہفتے میں تین بار اسے اپنے ہاتھوں پر لگاکر 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ کچھ ہی ہفتوں میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
پیٹرولیم جیلی :
رات کو سوتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر پیٹرولیم جیل لگائیں اور کاٹن کے دستانے پہن لین ۔ اگلی صبح آپ کے ہاتھ نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
لیموں اور چینی :
آدھے لیموں کا رس نکال کر اس میں دوبڑے چمچ چینی کے ڈالیں اور حل ہونے پر ہاتھوں پر لگا لیں ۔ خشک ہونے پر ہاتھوں کو صابن سے دھولیں۔
بادام کا تیل :
رات کو سونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو بادام کے تیل میں ڈبوئیں اور اس کے بعد پانچ منٹ تک ٹھنڈے پانی میں رکھیں ۔ اب ہاتھوں پر کوئی گریس کریم لگائیں اور کاٹن کے دستانے پہن کر سوجائیں ۔ اگلی صبح آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہو جائیں گے۔